Sunan Abu Dawood 2798

قربانی کا بیانSacrifices
صحیح

قربانی کے لئے کس عمر کا جانور ہونا چاہئے

زید بن خالد جہنی (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام میں قربانی کے جانور تقسیم کئے تو مجھ کو ایک بکری کا بچہ جو جذع تھا (یعنی دوسرے سال میں داخل ہوچکا تھا) دیا، میں اس کو لوٹا کر آپ کے پاس لایا اور میں نے کہا کہ یہ جذع ہے، آپ ﷺ نے فرمایا : اس کی قربانی کر ڈالو ، تو میں نے اسی کی قربانی کر ڈالی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طُعْمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَأَعْطَانِي عَتُودًا جَذَعًا،: فَرَجَعْتُ بِهِ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّهُ جَذَعٌ، قَالَ: ضَحِّ بِهِ، فَضَحَّيْتُ بِهِ.

Narrated Zayd ibn Khalid al-Juhani (RA) : The Messenger of Allah ﷺ distributed sacrificial animals among his Companions. He gave me a kid (of less than a year). I took it to him and said: This is a kid. He said: Sacrifice it. so I sacrificed it.

About this hadith: grade, notes, sources
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ٣٧٥١) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الوکالة ١ (٢٣٠٠) ، والشرکة ١٢ (٢٥٠٠) ، والأضاحي ٢، (٥٥٤٧) ٧ (٥٥٥٥) ، صحیح مسلم/الأضاحي ٢ (١٩٦٥) ، سنن الترمذی/الأضاحي ٧ (١٥٠٠) ، سنن النسائی/الضحایا ١٢ (٤٣٨٤) ، سنن ابن ماجہ/الأضاحي ٧ (٣١٣٨) ، مسند احمد (٤/١٤٩، ١٥٢، ٥/١٩٤) ، سنن الدارمی/الأضاحي ٤ (١٩٩٦) ، کلھم عن عقبة بن عامر رضي اللہ عنہ (حسن صحیح )