Sunan Abu Dawood 2722

جہاد کا بیان

2722Sunan Abu Dawood

جو شخص زخمی کافر کو قتل کرے گا اس کو بھی بطور انعام اس کے اس میں سے کچھ ملے گا

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبَّادٍ الأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: نَفَّلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ سَيْفَ أَبِي جَهْلٍ كَانَ قَتَلَهُ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے بدر کے دن ابوجہل کی تلوار بطور نفل دی اور انہوں نے ہی اسے قتل کیا تھا ١ ؎۔

Narrated Abdullah ibn Masud (RA) : At the battle of Badr the Messenger of Allah gave me Abu Jahls sword, as I had killed him.

Notes · وضاحت
١ ؎: چونکہ عبداللہ بن مسعود ؓ ہی نے ابوجہل کے سر کو اس کے جسم سے (جب اس میں جان باقی تھی) جدا کیا تھا اسی لئے اس کی تلوار آپ نے انہی کو دی، ورنہ اس کے قاتل اصلاً معاذ بن عمرو بن جموح اور معاذ بن عفراء ؓ ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: ٩٦٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٤٤٤) (ضعیف) (ابوعبیدہ کا اپنے والد ابن مسعود ؓ سے سماع نہیں ہے )