Sunan Abu Dawood 2636

جہاد کا بیان

2636Sunan Abu Dawood

لڑائی میں حیلہ کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحَرْبُ خُدَعَةٌ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لڑائی دھوکہ و فریب کا نام ہے ١ ؎۔

Jabir reported the Messenger of Allah ﷺ as saying “War is deception. ”

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جنگ کے دوران کفار کو جہاں تک ممکن ہو دھوکہ دینا جائز ہے بشرطیکہ یہ دھوکہ ان سے کئے گئے کسی عہد و پیمان کے توڑنے کا سبب نہ بنے، تین مقامات جہاں کذب کا سہارا لیا جاسکتا ہے ان میں سے ایک جنگ کا مقام بھی ہے جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجھاد ١٥٧ (٣٠٣٠)، صحیح مسلم/الجھاد ٥ (١٧٣٩)، سنن الترمذی/الجھاد ٥ (١٦٧٥)، (تحفة الأشراف: ٢٥٢٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٠٨) (صحیح )