Sunan Abu Dawood 264

پاکی کا بیان

264Sunan Abu Dawood

حالت حیض میں جماع کرنے پر کفارہ لازم آتا ہے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَفِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ، قَالَ أَبُو دَاوُد: هَكَذَا الرِّوَايَةُ الصَّحِيحَةُ: قَالَ: دِينَارٌ أَوْ نِصْفُ دِينَارٍ، وَرُبَّمَا لَمْ يَرْفَعْهُ شُعْبَةُ.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی عورت سے حالت حیض میں جماع کرلے، فرمایا: (بطور کفارہ) وہ ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: صحیح روایت اسی طرح ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے ، اور کبھی کبھی شعبہ نے اسے مرفوعاً نہیں بیان کیا ہے، (یعنی ابن عباس ؓ کے قول کی حیثیت سے روایت کی ہے) ۔

Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Prophet ﷺ said about a person who had intercourse with his wife while she was menstruating: He must give one dinar or half a dinar in alms. Abu Dawud said: The correct version says si: One dinar or half a dinar. Shubah (a narrator) did not sometimes narrate this tradition as a statement of the Prophet ﷺ .

Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الطھارة ١٨٢ (٢٩٠)، والحیض ٩ (٣٧٠)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١٢٣ (٦٤٠)، (تحفة الأشراف: ٦٤٩٠)، ویأتي ہذا الحدیث فی النکاح (٢١٦٨)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطھارة ١٠٣ (١٣٦ و ١٣٧)، مسند احمد (١/٢٣٧، ٢٧٢، ٢٨٦، ٣١٢، ٣٢٥، ٣٦٣، ٣٦٧) سنن الدارمی/الطھارة ١١١ (١١٤٥) (صحیح )