Sunan Abu Dawood 250

پاکی کا بیان

250Sunan Abu Dawood

غسل کے بعد وضو کی ضرورت نہیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ وَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ وَصَلَاةَ الْغَدَاةِ، وَلَا أَرَاهُ يُحْدِثُ وُضُوءًا بَعْدَ الْغُسْلِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ غسل (جنابت) کرتے تھے، اور دو رکعتیں اور فجر کی نماز ادا کرتے، میں آپ ﷺ کو غسل جنابت کے بعد تازہ وضو کرتے نہ دیکھتی ١ ؎۔

Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Messenger of Allah ﷺ took a bath and offered two rakahs of prayer and said the dawn prayer. I do not think he performed ablution afresh after taking a bath.

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ غسل جنابت کے وقت رسول اللہ ﷺ وضو کرلیا کرتے تھے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود (تحفة الأشراف: ١٦٠٢١)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطھارة ٧٩ (١٠٧)، سنن النسائی/الطھارة ١٦٠ (٢٥٢)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٩٦ (٥٧٩)، مسند احمد (٦/٦٨، ١١٩، ١٥٤، ١٩٢، ٢٥٣، ٢٥٨) (صحیح )