Sunan Abu Dawood 2336

روزوں کا بیان

2336Sunan Abu Dawood

جو شخص روزہ رکھ کر شعبان کو رمضان سے ملا دے

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُلَمْ يَكُنْ يَصُومُ مِنَ السَّنَةِ شَهْرًا تَامًّا إِلَّا شَعْبَانَ يَصِلُهُ بِرَمَضَانَ.

ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سال میں کسی مہینے کے مکمل روزے نہ رکھتے سوائے شعبان کے اسے رمضان سے ملا دیتے تھے ١ ؎۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Muminin (RA) : She never saw the Prophet ﷺ fasting the whole month except Shaban which he combined with Ramadan.

Notes · وضاحت
١ ؎: اور یہ صرف نبی اکرم ﷺ کے لئے خاص تھا، کیونکہ آپ ﷺ نے امت کو نصف شعبان کے بعد روزے سے منع فرمایا ہے، تاکہ رمضان کے لئے قوت حاصل ہوجائے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الصیام ١٩ (٢١٧٨)، (تحفة الأشراف: ١٨٢٣٨)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم ٣٧ (٧٣٦)، سنن ابن ماجہ/الصیام ٤ (١٦٤٨)، مسند احمد (٦/٣٠٠، ٣١١)، سنن الدارمی/الصوم ٣٣ (١٧٨٠) (صحیح )