Sunan Abu Dawood 230

پاکی کا بیان

230Sunan Abu Dawood

جنبی مصافحہ کرسکتا ہے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ فَأَهْوَى إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنِّي جُنُبٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ.

حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ان سے ملے تو آپ (مصافحہ کے لیے) ہاتھ پھیلاتے ہوئے ان کی طرف بڑھے، حذیفہ نے کہا: میں جنبی ہوں، اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: مسلمان نجس نہیں ہوتا ١ ؎۔

Hudhaifah reported: The prophet ﷺ visited him and inclined towards him (for shaking hand). He said: I am sexually defiled. The prophet ﷺ replied: A muslim is not defiled.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جنابت نجاست حکمی ہے اس سے آدمی کا بدن یا پسینہ نجس نہیں ہوتا، اسی واسطے جنبی کے ساتھ ملنا بیٹھنا اور کھانا پینا درست ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الطہارة ٢٩ (٣٧٢)، سنن النسائی/الطھارة ١٧٢ (٢٦٩)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٨٠ (٥٣٥)، (تحفة الأشراف: ٣٣٣٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٨٤، ٤٠٢) (صحیح )