Sunan Abu Dawood 2236

طلاق کا بیان

2236Sunan Abu Dawood

عورت کے لئے اختیار کی مدت

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، وَعَنْأَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ بَرِيرَةَ أُعْتِقَتْ وَهِيَ عِنْدَ مُغِيثٍ عَبْدٍ لِآلِ أَبِي أَحْمَدَ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ لَهَا: إِنْ قَرِبَكِ فَلَا خِيَارَ لَكِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بریرہ ؓ آزاد کی گئی اس وقت وہ آل ابواحمد کے غلام مغیث ؓ کے نکاح میں تھی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے اختیار دیا اور اس سے کہا: اگر اس نے تجھ سے صحبت کرلی تو پھر تجھے اختیار حاصل نہیں رہے گا ۔

Aishah said “The Prophet ﷺ gave her choice. Her husband was a slave. ”

Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١٧١٨٤، ١٩٢٦٠) (حسن )