Sunan Abu Dawood 218

پاکی کا بیان

218Sunan Abu Dawood

کیا جنبی غسل سے پہلے دوسرا جماع کرسکتا ہے؟

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَكَذَا رَوَاهُ هِشَامُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، وَمَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، وَصَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، كُلُّهُمْ عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن ایک ہی غسل سے اپنی تمام بیویوں کے پاس گئے ١ ؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور اسی طرح اسے ہشام بن زید نے انس سے اور معمر نے قتادہ سے، اور قتادہ نے انس سے اور صالح بن ابی الاخضر نے زہری سے اور ان سب نے انس ؓ سے اور انس نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا ہے۔

Anas reported: One day the Messenger of Allah ﷺ had sexual intercourse with (all) his wives with a single bath. Abu Dawud said: This tradition has been transmitted through another chain of narrators.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی سب سے صحبت کی، اور پھر آخر میں غسل کیا۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الطھارة ١٧٠ (١٩٤)، (تحفة الأشراف: ١٥٠٣، ٥٦٨)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل ١٢ (٢٦٨)، ١٧ (٢٧٥)، والنکاح ٤ (٥٠٦٨)، ١٠٢ (٥٢١٥)، صحیح مسلم/الطہارة ٦ (٣٠٩)، سنن الترمذی/الطھارة ١٠٦ (١٤٠)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١٠١ (١٤٠)، مسند احمد (٣/٢٢٥، سنن الدارمی/الطھارة ٧١ (٧٨٠) (صحیح )