Sunan Abu Dawood 2105

نکاح کا بیان

2105Sunan Abu Dawood

مہر کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْأَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْ صَدَاقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: ثِنْتَا عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشٌّ، فَقُلْتُ: وَمَا نَشٌّ ؟ قَالَتْ: نِصْفُ أُوقِيَّةٍ.

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف الزہری کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ ؓ سے نبی اکرم ﷺ (کی ازواج مطہرات) کے مہر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بارہ اوقیہ اور ایک نش تھا ١ ؎، میں نے کہا: نش کیا ہے؟ فرمایا: آدھا اوقیہ ٢ ؎۔

Abu Salamah said “I asked Aisha (RA) about the dower given by the Messenger of Allah ﷺ . She said “It was twelve Uqiyahs and a nashsh”. I asked “What is nashsh?” She said it is half an uqiyah.

Notes · وضاحت
١ ؎: بارہ اوقیہ کے (٤٨٠) درہم اور نش کے (٢٠) درہم، کل پانچ سو درہم ہوئے، جو وزن سے تیرہ سو پچھتر گرام (١٣٧٥) کے مساوی ہے (یعنی ایک کیلو تین سو پچھتر گرام چاندی)۔ ٢ ؎: ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے اس حساب سے ساڑھے بارہ اوقیہ کے کل پانچ سو درہم ہوئے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/النکاح ١٣ (١٤٢٦)، سنن النسائی/النکاح ٦٦ (٣٣٤٩)، سنن ابن ماجہ/النکاح ١٧ (١٨٨٦)، ( تحفة الأشراف: ١٧٧٣٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦ /٩٤)، سنن الدارمی/النکاح ١٨ (٢٢٤٥) (صحیح )