ان عورتوں کا بیان جن سے ایک ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُكَرِهَ أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ، وَبَيْنَ الْخَالَتَيْنِ وَالْعَمَّتَيْنِ.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے پھوپھی اور خالہ کو (نکاح میں) جمع کرنے، اسی طرح دو خالاؤں اور دو پھوپھیوں کو (نکاح میں) جمع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : The Prophet ﷺ abominated the combination of paternal and maternal aunts and the combination of two maternal aunts and two paternal aunts in marriage.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: ٦٠٧٠)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/النکاح ٣٠ (١١٢٥)، مسند احمد (١/٢١٧) (ضعیف) (اس کے راوی خصیف حافظہ کے ضعیف ہیں )