Sunan Abu Dawood 1930

مناسک حج کا بیان

1930Sunan Abu Dawood

مزدلفہ میں نماز کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَا: صَلَّيْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِالْمُزْدَلِفَةِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ كَثِيرٍ.

سعید بن جبیر اور عبداللہ بن مالک سے روایت ہے وہ دونوں کہتے ہیں: ہم نے ابن عمر ؓ کے ساتھ مزدلفہ میں مغرب و عشاء ایک اقامت سے پڑھیں، پھر راوی نے ابن کثیر کی حدیث کے ہم معنی حدیث ذکر کی۔

Saeed bin Jubair and Abdullah bin Malik said “We offered the sunset and the night prayers at Al Muzdalifah along with ibn Umar with one iqamah. ” The narrator then narrated the rest of the tradition as reported by Ibn Kathir.

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/ الحج ٤٧ (١٢٨٨)، سنن الترمذی/ الحج ٥٦ (٨٨٨)، سنن النسائی/ الحج ٢٠٧ (٣٠٣٣)، ( تحفة الأشراف: ٧٠٥٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٨٠، ٢/٢، ٣، ٣٣، ٥٩، ٦٢، ٧٩، ٨١) (صحیح) (اس میں قاضی شریک بن عبداللہ ضعیف ہیں، لیکن ان کی متابعت موجود ہے، اذان اور ہر صلاة میں اقامت کے اثبات کے ساتھ جیسے تفصیل گزری )