Sunan Abu Dawood 1902

مناسک حج کا بیان

1902Sunan Abu Dawood

صفا اور مر وہ کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنَ النَّاسِ، فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ ؟ قَالَ: لَا.

عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمرہ کیا تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی، آپ کے ساتھ کچھ ایسے لوگ تھے جو آپ کو آڑ میں لیے ہوئے تھے، تو عبداللہ ؓ سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ ﷺ کعبہ میں داخل ہوئے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں۔

Abd Allaah bin Abi Aufa said the Messenger of Allah ﷺ performed ‘Umrah and went round the House (the Kaabah) and prayed behind the station (Maqam Ibrahim) two rak’ahs and he was accompanied by so many people that he was hidden by them. Abd Allaah bin Abi Aufa was asked Did the Messenger of Allah ﷺ enter the Kaabah ? He replied “No”.

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٥٣ (١٦٠٠)، سنن ابن ماجہ/المناسک ٤٤ (٢٩٩٠)، ( تحفة الأشراف: ٥١٥٥، ٥١٥٦)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ٦٨ (١٣٣٢)، مسند احمد (٤/٣٥٣، ٣٥٥، ٣٨١)، سنن الدارمی/المناسک ٧٧ (١٩٦٣) (صحیح )