ارکان کو مس کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مِنْ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَّيْنِ.
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو بیت اللہ کے کسی رکن کو چھوتے نہیں دیکھا سوائے حجر اسود اور رکن یمانی کے ١ ؎۔
Ibn Umar said I have not seen the Messenger of Allah ﷺ touching anything in the House (the Kaabah) but the two Yamani corners.
Notes · وضاحت
١ ؎: رسول اللہ ﷺ کے عمل سے رکن یمانی کے سلسلے میں یہ ثابت ہے کہ آپ ﷺ اسے اپنے ہاتھ سے چھوتے تھے، اس کا چومنا یا اس کی طرف چھڑی یا ہاتھ سے اشارہ کرنا ثابت نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٥٧ (١٦٠٦)، ٥٩ (١٦١١)، صحیح مسلم/الحج ٤٠ (١٢٦٨)، سنن النسائی/الحج ١٥٧ (٢٩٥٢)، (تحفة الأشراف: ٦٩٠٦، ٦٩٨٨)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/المناسک ٢٧ (٢٩٤٦)، مسند احمد (٢/٨٦، ٨٩، ١١٤، ١١٥، ١٢٠) (صحیح )