Sunan Abu Dawood 1868

مناسک حج کا بیان

1868Sunan Abu Dawood

مکہ میں داخلہ کا بیان

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءَ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ كُدًى، قَالَ: وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا جَمِيعًا، وَكَانَ أَكْثَرُ مَا كَانَ يَدْخُلُ مِنْ كُدًى، وَكَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے سال مکہ کے بلند مقام کداء ١ ؎ کی جانب سے داخل ہوئے اور عمرہ کے وقت کدی ٢ ؎ کی جانب سے داخل ہوئے اور عروہ دونوں ہی جانب سے داخل ہوتے تھے، البتہ اکثر کدی کی جانب سے داخل ہوتے اس لیے کہ یہ ان کے گھر سے قریب تھا ۔

Aishah said The Messenger of Allah ﷺ entered Makkah from the side of Kuda’ the upper end of Makkah in the year of conquest (of Makkah) and he entered from the side of Kida’ when he performed ‘Umrah. Urwah used to enter (Makkah) from both sides, but he often entered from the side of Kuda’ as it was nearer to his house.

Notes · وضاحت
١ ؎: ” کداء “: مکہ مکرمہ کا وہ جانب جو مقبرۃ المعلی کی طرف ہے اور بلند ہے۔ ٢ ؎: ” كدى“: وہ جانب ہے جو باب العمرہ کی طرف نشیب میں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٤١ (١٥٧٨)، والمغازي ٤٩ (٤٢٩٠)، صحیح مسلم/الحج ٣٧ (١٢٥٧)، ( تحفة الأشراف: ١٦٧٩٧)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج ٣٠ (٨٥٣)، مسند احمد (٦/٥٨، ٢٠١) (صحیح )