Sunan Abu Dawood 1790

مناسک حج کا بیان

1790Sunan Abu Dawood

حج مفرد کا بیان

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ، وَقَدْ دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا مُنْكَرٌ، إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: یہ عمرہ ہے، ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا لہٰذا جس کے ساتھ ہدی نہ ہو وہ پوری طرح سے حلال ہوجائے، اور عمرہ حج میں قیامت تک کے لیے داخل ہوگیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ (مرفوع حدیث) منکر ہے، یہ ابن عباس کا قول ہے نہ کہ نبی اکرم ﷺ کا ١ ؎۔

Ibn Abbas reported the Prophet ﷺ as saying This is an ‘Umrah from which we have benefitted. Anyone who has brought sacrificial animal with him should take off ihram totally. ‘Umrah has been included in Hajj till the Day of Judgment. Abu Dawud said This is a munkar (uncommon) tradition. This is in fact the statement of Ibn Abbas himself.

Notes · وضاحت
١ ؎: ابوداود کا یہ قول صحیح نہیں ہے، اس کو کئی راویوں نے مرفوعا روایت کیا ہے جن میں امام احمد بن حنبل بھی ہیں (منذری)۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٣١ (١٢٤١)، سنن النسائی/الحج ٧٧ (٢٨١٧)، ( تحفة الأشراف: ٦٣٨٧)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/تقصیرالصلاة ٣ (١٠٨٥)، والحج/٢٣ (١٥٤٥)، ٣٤ (١٥٦٤)، والشرکة ١٥ (٢٥٠٥)، ومناقب الأنصار ٢٦ (٣٨٣٢)، سنن الترمذی/الحج ٨٩ (٩٣٢)، مسند احمد (١/٢٣٦، ٢٥٣، ٢٥٩، ٣٤١)، سنن الدارمی/المناسک ٣٨ (١٨٩٨) (صحیح )