Sunan Abu Dawood 1776

مناسک حج کا بیان

1776Sunan Abu Dawood

حج میں شرط لگانے کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ ضُبَاعَةَ بِنْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ أَأَشْتَرِطُ ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَكَيْفَ أَقُولُ ؟ قَالَ: قُولِي: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، وَمَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتَنِي.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اللہ کے رسول! میں حج میں شرط لگانا چاہتی ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، (لگا سکتی ہو) ، انہوں نے کہا: تو میں کیسے کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: کہو! لبيك اللهم لبيك، ومحلي من الأرض حيث حبستني حاضر ہوں اے اللہ حاضر ہوں، اور میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو مجھے روک دے ۔

Ibn Abbas said: Duba`ah, daughter of al-Zubair bin Abd al-Muttalib, came to the Messenger of Allah ﷺ and said Messenger of Allah ﷺ I want to perform Hajj; may I make a provision? He said Yes. She asked how should I say? He replied: Say “ Labbaik Allahumma Labbaik (I am at Thy service, Oh Allah, I am at Thy service). The place where I took off Ihram will be where Thou restrainest me. ”

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الحج ١٧ (٩٤١)، سنن النسائی/الحج ٦٠ (٢٧٦٧)، ( تحفة الأشراف: ٥٧٥٤، ٦٢١٤، ٦٢٣٢)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ١٥ (١٢٠٨)، سنن ابن ماجہ/المناسک ٢٤ (٢٩٣٦)، مسند احمد (١/٣٣٧، ٣٥٢)، سنن الدارمی/المناسک ١٥ (١٨٥٢) (حسن صحیح )