احرام کے وقت خوشبو لگانا
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِإِحْرَامِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ، وَلِإِحْلَالِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کو جب آپ احرام باندھتے تو احرام باندھنے سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد اس سے پہلے کہ آپ طواف کریں خوشبو لگایا کرتی تھی ١ ؎۔
Aishah said ; I used to perfume the Messenger of Allah ﷺ preparatory to his entering the sacred state before he put on Ihram, and preparatory to putting off Ihram before he made the circuits round the House (the Kaabah).
Notes · وضاحت
١ ؎: حالت احرام میں کسی قسم کی خوشبو کا استعمال درست نہیں، لیکن اگر یہی خوشبو احرام باندھتے وقت لگائی جائے تو مستحب ہے، چاہے یہ خوشبو بدن یا کپڑے میں احرام کے بعد بھی باقی رہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الغسل ١٢(٢٦٧)، ١٤ (٢٧٠)، والحج ١٨ (١٥٣٩)، ١٤٣ (١٧٥٤)، واللباس ٧٣ (٥٩٢٢)، ٧٤ (٥٩٢٣)، ٧٩ (٥٩٢٨)، ٨١ (٥٩٣٠)، صحیح مسلم/الحج ٧ (١١٨٩)، سنن النسائی/الحج ٤١ (٢٦٨٦)، سنن ابن ماجہ/المناسک ١٨ (٢٩٢٦)، موطا امام مالک/الحج ٧ (١٧)، مسند احمد ٦/٩٨، ١٠٦، ١٣٠، ١٦٢، ١٨١، ١٨٦، ١٩٢، سنن الدارمی/المناسک ١٠ (١٨٤٤)، ( تحفة الأشراف: ١٧٥١٨، ١٧٥١٨)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج ٧٧ (٩١٧) (صحیح )