Sunan Abu Dawood 1737

مناسک حج کا بیان

1737Sunan Abu Dawood

میقات کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ. ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لیے جحفہ اور اہل نجد کے لیے قرن کو میقات ١ ؎ مقرر کیا، اور مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ ﷺ نے اہل یمن کے لیے یلملم ٢ ؎ کو میقات مقرر کیا۔

Ibn Umar said: The Messenger of Allah ﷺ appointed the following places for putting on Ihram: Dhul al-Hulaifah for the people of Madina, al-Juhfah for the people of Syria and al-Qarn for the people of Najd and have been told that appointed Yalamlam for the people of Yemen.

Notes · وضاحت
١ ؎: میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حاجی یا معتمر احرام باندھ کر حج یا عمرہ کی نیت کرتا ہے۔ ٢ ؎: یلملم ایک پہاڑ ہے جو مکہ سے دو دن کے فاصلہ پر واقع ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٨ (١٥٢٥)، صحیح مسلم/الحج ٢ (١١٨٢)، سنن الترمذی/الحج ١٧ (٨٣١)، سنن النسائی/المناسک ١٧ (٢٦٥٢)، سنن ابن ماجہ/المناسک ١٣ (٢٩١٤)، ( تحفة الأشراف: ٨٣٢٦)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ٨ (٢٢)، مسند احمد (٢/٤٨، ٥٥، ٦٥)، سنن الدارمی/المناسک ٥ (١٨٣١) (صحیح )