Sunan Abu Dawood 1687

کتاب الزکوٰة

1687Sunan Abu Dawood

عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دینے کا بیان

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ كَسْبِ زَوْجِهَا مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَلَهَا نِصْفُ أَجْرِهِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب عورت اپنے شوہر کی کمائی میں سے اس کی اجازت کے بغیر خرچ کرے تو اسے اس (شوہر) کا آدھا ثواب ملے گا ١ ؎۔

Abu Hurairah reported The Messenger of Allah ﷺ as saying When a woman gives something her husband has earned without being commanded by him to do so, she has half his reward.

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ اس مقدار پر محمول ہوگا جس کی عرفاً وعادۃً شوہر کی طرف سے بیوی کو خرچ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اگرچہ اس کی طرف سے صریح اجازت اسے حاصل نہ ہو، رہا اس سے زیادہ مقدار کا معاملہ تو شوہر کی صریح اجازت کے بغیر وہ اسے خرچ نہیں کرسکتی۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/البیوع ١٢ (٢٠٦٦)، والنکاح ٨٦ (٥١٩٢)، والنفقات ٥ (٥٣٦٠)، صحیح مسلم/الزکاة ٢٦ (١٠٢٦)، ( تحفة الأشراف: ١٤٦٩٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٤٥، ٣١٦) (صحیح )