شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے دینے کا بیان
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ الْحَكَمِ، أَوِ ابْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ.
حکم یا ابن حکم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکا ١ ؎۔
Hakam or Ibn al-Hakam on the authority of his father reported: The Prophet ﷺ urinated; then he performed ablution and sprinkled water on the private parts of his body.
Notes · وضاحت
١ ؎: وضو کے بعد تھوڑا سا پانی پاجامہ کی میانی پر چھڑک لے، تاکہ وہاں پیشاب کا قطرہ ہونے کا وسوسہ ختم ہوجائے، یہ وسوسہ دور کرنے کی عمدہ تدبیر ہے جو رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو سکھلائی ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: ٣٤٢٠) (صحیح )