مال کا حق
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ الْمَاعُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَارِيَةَ الدَّلْوِ وَالْقِدْرِ.
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم ڈول اور دیگچی عاریۃً دینے کو ماعون ١ ؎ میں شمار کرتے تھے۔
Notes · وضاحت
١ ؎: عام استعمال کی ایسی چیزیں جنہیں عام طور پر لوگ ایک دوسرے سے عاریۃ لیتے رہتے ہیں۔
Narrated Abdullah ibn Masud: During the time of the Messenger of Allah ﷺ we used to consider maun (this of daily use) lending a bucket and cooking-pot.
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: ٩٢٧٣)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الکبری/التفسیر (١١٧٠١)، مسند احمد ٣٨٧) (حسن )