چرنے والے جانوروں کی زکوة کا بیان
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمُعْتَدِي فِي الصَّدَقَةِ كَمَانِعِهَا.
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: زکاۃ لینے میں زیادتی کرنے والا، زکاۃ نہ دینے والے کی طرح ہے ١ ؎۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet ﷺ said: He who collects more sadaqah than is due is like him who refuses to pay it.
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جیسے گناہ زکاۃ نہ ادا کرنے میں ہے، ویسے ہی گناہ جبراً زکاۃ والے سے زیادہ لینے میں بھی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الزکاة ١٩ (٦٤٦)، سنن ابن ماجہ/الزکاة ١٤ (١٨٠٨)، ( تحفة الأشراف: ٨٤٧) (حسن )