Sunan Abu Dawood 1517

استغفار کا بیان

1517Sunan Abu Dawood

استغفار کا بیان

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ الشَّنِّيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي عُمَرُ بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ بِلَالَ بْنَ يَسَارِ بْنِ زَيْدٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُنِيهِ، عَنْ جَدِّي، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، غُفِرَ لَهُ وَإِنْ كَانَ قَدْ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ.

نبی اکرم ﷺ کے غلام زید ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جس نے أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه کہا تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اگرچہ وہ میدان جنگ سے بھاگ گیا ہو ١ ؎۔

Narrated Zayd, the client of the Prophet: The Prophet ﷺ said: If anyone says: I ask pardon of Allah than Whom there is no deity, the Living, the eternal, and I turn to Him in repentance, he will be pardoned, even if he has fled in time of battle.

Notes · وضاحت
١ ؎: جب کفار کی تعداد دوگنی سے زیادہ نہ ہو تو ان کے مقابلے سے میدان جہاد سے بھاگنا گناہ کبیرہ ہے، لیکن استغفار سے یہ گناہ بھی معاف ہوجاتا ہے، تو اور گناہوں کی معافی تو اور ہی سہل ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الدعوات ١١٨ (٣٥٧٧)، (تحفة الأشراف: ٣٧٨٥) (صحیح )