دعا کا بیان
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ يُسَيْعٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ، وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ سورة غافر آية 60.
نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: دعا عبادت ہے ١ ؎، تمہارا رب فرماتا ہے: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا (سورۃ غافر: ٦٠) ۔
Narrated An-Numan ibn Bashir: The Prophet ﷺ said: Supplication (dua) is itself the worship. (He then recited:) And your Lord said: Call on Me, I will answer you (xI. 60).
Notes · وضاحت
١ ؎: دعا جب عبادت ہے تو غیر اللہ سے دعا کرنا شرک ہوگا، کیونکہ عبادت و بندگی کی جملہ قسمیں اللہ ہی کو زیب دیتی ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/تفسیر البقرة ٣ (٢٩٦٩)، تفسیر المؤمن ٤١ (٣٢٤٧)، الدعوات ١ (٣٣٧٢)، ن الکبری/ التفسیر (١١٤٦٤)، سنن ابن ماجہ/الدعاء ١ (٣٨٢٨)، (تحفة الأشراف: ١١٦٤٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٧١، ٢٧٦) (صحیح )