Sunan Abu Dawood 1224

نماز کا بیان

1224Sunan Abu Dawood

اونٹ پر نفل اور وتر پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَبِّحُ عَلَى الرَّاحِلَةِ أَيَّ وَجْهٍ تَوَجَّهَ وَيُوتِرُ عَلَيْهَا غَيْرَ أَنَّهُ لَا يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ عَلَيْهَا.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سواری پر نفل پڑھتے تھے، خواہ آپ کسی بھی طرف متوجہ ہوتے اور اسی پر وتر پڑھتے، البتہ اس پر فرض نماز نہیں پڑھتے تھے ١ ؎۔

Narrated Ibn Umar (RA) : While travelling the Messenger of Allah ﷺ would pray voluntary prayer on his riding beast in whatever direction it turned; and he would observe witr prayer, but he did not offer the obligatory prayers upon it.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے ثابت ہوا کہ فرض کے سوا نفلی نماز اور وتر بھی سواری پر ادا کی جاسکتی ہے، ان کے لئے قبلہ رخ ہونے کی شرط نہیں ہے، نیز اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ حالت سفر میں عام نفل پڑھ سکتے ہیں، اور وتر اور فجر کی سنت سفر اور حضر دونوں میں تاکیداً پڑھنی چاہیے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/تقصیر الصلاة ٧ (١٠٩٧)، صحیح مسلم/المسافرین ٤ (٧٠٠)، سنن النسائی/الصلاة ٢٣ (٤٩١)، والمساجد ٤٦ (٧٤٠)، والقبلة ٢ (٧٤٥)، سنن الدارمی/الصلاة ٢١٣ (١٦٣١)، (تحفة الأشراف: ٦٩٧٨)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة ٢٢٨ (٤٧٢)، سنن النسائی/قیام اللیل ٣١ (١٦٨٧)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ١٢٧(١٢٠٠)، موطا امام مالک/ قصر الصلاة ٣ (١٥)، مسند احمد (٢/٥٧، ١٣٨) (صحیح )