Sunan Abu Dawood 123

پاکی کا بیان

123Sunan Abu Dawood

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وضو کی کیفیت کا بیان

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، وَهِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: وَمَسَحَ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا وَبَاطِنِهِمَا، زَادَ هِشَامٌ: وَأَدْخَلَ أَصَابِعَهُ فِي صِمَاخِ أُذُنَيْهِ.

اس طریق سے بھی ولید (ولید بن مسلم) سے اسی سند سے یہی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں کان کی پشت اور ان کے اندرونی حصے کا مسح کیا، اور ہشام نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو اپنے دونوں کان کے سوراخ میں داخل کیا۔

Another version says: He wiped his ears inside and outside. Hisham adds: He inserted his fingers in the ear-holes.

Takhrij · تخریج
انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: ١١٥٧٢) (صحیح )