Sunan Abu Dawood 1093

نماز کا بیان

1093Sunan Abu Dawood

کھڑے ہو کر خطبہ پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ كَذَبَ، فَقَالَ: فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ.

جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (جمعہ کے دن) کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے، پھر (تھوڑی دیر) بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، لہٰذا جو تم سے یہ بیان کرے کہ آپ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے تو وہ غلط گو ہے، پھر انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھ چکا ہوں ١ ؎۔

Jabir bin Samurah said: The Messenger of Allah ﷺ used to deliver the sermon standing, then he would sit down, then stand and preach standing. If anyone tells you he preached sitting, he is lying. I swear by Allah that I offered along with more than two thousand prayers.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ان میں (٥٠) جمعے بھی میں نے آپ ﷺ کے ساتھ پڑھے ہیں، یہ مراد نہیں کہ میں نے دو ہزار جمعے آپ ﷺ کے ساتھ پڑھے ہیں، کیونکہ دو ہزار جمعے آپ ﷺ کی نبوت کے وقت سے لے کر وفات تک بھی نہیں ہوتے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجمعة ١٠ (٨٦٢)، (تحفة الأشراف: ٢١٥٦)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجمعة ٣٢ (١٤١٦)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ٨٥ (١١٠٥)، مسند احمد (٥/٨٩، ٩٠، ٩١، ٩٢، ٩٣، ٩٤، ٩٥، ٩٧، ٩٨، ٩٩، ١٠٠، ١٠١، ١٠٢، ١٠٧)، سنن الدارمی/الصلاة ١٩٩(١٥٩٨) (حسن )