Sunan Abu Dawood 1005

نماز کا بیان

1005Sunan Abu Dawood

نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ عِيسَى بْنِ حِطَّانَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَنْصَرِفْ، فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُعِدْ صَلَاتَهُ.

علی بن طلق ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو دوران نماز بغیر آواز کے ہوا خارج ہو تو وہ (نماز) چھوڑ کر چلا جائے اور وضو کرے اور نماز دہرائے ١ ؎۔

Ali bin Talq reported the Messenger of Allah ﷺ as saying: When any of you breaks wind during prayer, he must withdraw, perform ablution, and repeat the prayer.

Notes · وضاحت
١ ؎: علی بن طلق ؓ کی یہ روایت صحت کے اعتبار سے ام المومنین عائشہ ؓ کی اس روایت سے زیادہ راجح ہے جو کتاب الطہارۃ میں آئی ہے اور جس میں ہے: من أصابه قيء في صلواته أو رعاف فإنه ينصرف ويبني على صلاته کیونکہ اگرچہ علی بن طلق اور عائشہ ؓ دونوں کی روایتوں میں کلام ہے لیکن علی بن طلق ؓ کی روایت کو ابن حبان نے صحیح کہا ہے اور عائشہ ؓ کی روایت کو کسی نے صحیح نہیں کہا ہے۔
Takhrij · تخریج
انظر حدیث رقم: ٢٠٥، (تحفة الأشراف: ١٠٣٤٤) (ضعیف) (اس کے راوی عیسیٰ اور مسلم دونوں لین الحدیث ہیں )