Anas (RA) reported that a man came to the Prophet ﷺ and asked: 'O Messenger of Allah! Which supplication is the best?' The Prophet ﷺ replied: 'Ask Allah for pardon and well-being in this world and the Hereafter.' The man came back the next day and asked the same question. The Prophet ﷺ repeated: 'Ask Allah for pardon and well-being in this world and the Hereafter. If you receive well-being in both, you have attained success.'
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ سے دنیا و آخرت میں درگزر اور عافیت مانگو۔ وہ شخص دوسرے دن پھر آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! سب سے افضل دعا کون سی ہے؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں درگزر اور عافیت مانگو، جب تمہیں دنیا و آخرت میں عافیت مل گئی تو تم نے فلاح پا لی۔
O Allah! Grant me well-being in my body, O Allah! Grant me well-being in my hearing, O Allah! Grant me well-being in my sight, there is no deity but You.
اے اللہ!میرے بدن میں مجھے عافیت دے ،اے اللہ!میری سماعت میں مجھے عافیت دے، اے اللہ !میری بصارت میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔
O Allah! I seek refuge in You from the loss of Your blessings, the change of Your well-being, the sudden onset of Your punishment, and all of Your displeasure.
اے اللہ!بے شک میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیری نعمتوں کے زوال سے ،تیری عافیت کے بدل جانے سے، تیری سزا کے اچانک وارد ہوجانے سے اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے۔
O Allah! I ask You for well-being in this world and the Hereafter. O Allah! I ask You for forgiveness and well-being in my religion, my world, my family, and my wealth. O Allah! Cover my faults and grant me security. O Allah! Protect me from in front, behind, my right, my left, and above me, and I seek refuge in Your greatness from being taken from beneath me.
اے اللہ !بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے اللہ !بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا ، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ !میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے اللہ !میری حفاظت کر، میرے سامنے سے ،میرے پیچھے سے ،میرے دائیں سے ، میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناہ چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے کہ میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں ۔