لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Why do you not seek forgiveness from Allah so that you may receive mercy?
تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
An-Naml: 46
النمل: 46
کثرت سے استغفار کریں11 duas
لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
Why do you not seek forgiveness from Allah so that you may receive mercy?
تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
An-Naml: 46
النمل: 46
اَسْتَغْفِرُاللهَ وَاَتُوْبُ اِلَیْهِ
I seek forgiveness from Allah and turn to Him in repentance.
میں اللہ سے استغفار کرتا ہوں اور اس سے توبہ کرتا ہوں۔
Sahih Bukhari 6307
صحیح البخاری:6307
اَسْتَغْفِرُاللهَ الَّذِیْ لَا اِلٰهَ الَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْهِ
I seek forgiveness from Allah, besides whom there is no deity, the Ever-Living, the Sustainer, and I turn to Him in repentance.
میں معافی مانگتا ہوں اللہ سے، جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ زندہ ہے قائم ہے اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔
Sunan Abu Dawood 1517
سنن أبی داؤد:1517
لَآ اِلٰهَ اِلَّآاَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كَُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ
There is no deity except You; exalted are You. Indeed, I have been of the wrongdoers.
تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔
Surah Al-Anbiya 21:87
الأنبیآء:87
رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ
My Lord, indeed I have wronged myself, so forgive me.
اے میرے رب!بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے پس تو مجھے بخش دے۔
Surah Al-Qasas 28:16
القصص:16
رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
My Lord, forgive me and accept my repentance. Indeed, You are the Accepting of Repentance, the Merciful.
اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھ پر مہربان ہوجا، بے شک تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا، بہت رحم فرمانے والا ہے۔
Sunan Abu Dawood 1516
سنن أبی داؤد:1516
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاهْدِنِیْ
My Lord, forgive me, have mercy on me, make up for my shortcomings, elevate me, provide for me, and guide me.
اے میرے رب! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم کر، میری کمیاں پوری کر دے، مجھے بلندی عطا فرما، مجھے رزق عطا کراور مجھے ہدایت دے۔
Musnad Ahmad 3514
مسند أحمد:3514
اللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ وَاخْسَأْ شَیْطَانِیْ وَفُكَّ رِهَانِیْ وَثَقِّلْ مِیْزَانِیْ وَاجْعَلْنِیْ فِی النَّدِیِّ الْاَعْلٰی
O Allah! Forgive me, drive away my devil, free my soul (from Hell), make my scales heavy, and place me among the highest assembly.
اے اللہ! مجھے بخش دے، میرے شیطان کو دور کردے، میرے نفس کو (آگ سے) آزاد کر دے، میرے میزان کو بھاری کردے اور مجھے اعلیٰ مجلس والوں میں شامل کردے۔
Sunan Abu Dawood 5054
سنن أبی داؤد:5054
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذُنُوْبِيْ وَخَطَايَايَ كُلِّهَا، اَللّٰهُمَّ اَنْعِشْنِيْ، وَاجْبُرْنِيْ، وَاهْدِنِيْ لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالْاَخْلَاقِ، فَاِنَّهُ لَا يَهْدِيْ لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا اِلَّا اَنْتَ
O Allah! Forgive me all my sins and mistakes. O Allah! Give me strength, mend my shortcomings, and guide me to righteous deeds and good character. Indeed, none guides to their goodness nor removes their evil but You.
اے اللہ! میرے گناہوں اور میری تمام خطاؤں کو معاف فرما۔ اے اللہ! مجھے تندرست کر دے، میری کمیاں پوری کر دے، نیک اعمال اور اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما، کیونکہ تیرے سوا کوئی ان کی نیکی کی طرف رہنمائی نہیں کر سکتا اور ان کی برائی کو دور نہیں کر سکتا۔
Sahih al-Jami' al-Saghir: 2146
صحیح الجامع الصغیر: 2146
اَللّٰهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ، لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوْءُ بِذَنْبِيْ، فَاغْفِرْ لِيْ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ
O Allah! You are my Lord, there is no god but You. You created me, and I am Your servant. I abide by Your covenant and promise as best I can. I seek refuge in You from the evil of what I have done. I acknowledge Your favor upon me, and I confess my sin to You. So forgive me, for none forgives sins but You.
اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور اپنی استطاعت کے مطابق میں تیرے ساتھ کیے گئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں۔ میں ان برائیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو میں نے کیں۔ میں تیرے مجھ پر کیے گئے انعام کا اعتراف کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں۔ پس مجھے بخش دے، بے شک تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔
البخاری:6306
رَبِّ اغْفِرْ لِيْ خَطِيْئَتِيْ وَجَهْلِيْ وَإِسْرَافِيْ فِيْ أَمْرِيْ كُلِّهِ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّيْ. اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطَايَايَ وَعَمْدِيْ وَجَهْلِيْ وَهَزْلِيْ، وَكُلُّ ذٰلِكَ عِنْدِيْ، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
O my Lord! Forgive my errors, my ignorance, and my excesses in all of my matters, and what You know better than me. O Allah! Forgive my mistakes, my intentional and unintentional sins, and those I committed in jest, for all of these are from me. O Allah! Forgive what I have done before and what I may do later, what I have kept hidden and what I have made public. You are the One who brings forward and the One who delays, and You are over all things capable.
اے میرے رب! میری خطا، میری نادانی اور میرے تمام معاملات میں میرے حد سے تجاوز کرنے میں میری مغفرت فرما اور ان گناہوں میں بھی جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ اے اللہ! میرے لیے میری خطائیں، میرے ارادے سے کیے گئے گناہ، نادانی میں، اور مذاق میں کیے ہوئے گناہوں کو معاف فرما، یہ سب میری ہی طرف سے ہیں۔ اے اللہ! وہ گناہ بھی معاف فرما جو میں نے پہلے کیے، جو بعد میں کروں گا، جو چھپائے اور جو ظاہر کیے۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے، تو ہی پیچھے رکھنے والا ہے، اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔
Sahih al-Bukhari: 6398
صحیح البخاری: 6398