44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsتفسیرِ عثمانی
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ Open ayah 44:41 in the Quran reader
جس دن کام نہ آئے کوئی رفیق کسی رفیق کے کچھ بھی اور نہ ان کو مدد پہنچے9
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 44:42 in the Quran reader
مگر جس پر رحمت کرے اللہ بیشک وہی ہے زبردست رحم والاف 10
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ Open ayah 44:43 in the Quran reader
مقرر درخت سیہنڈھ کا
طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ Open ayah 44:44 in the Quran reader
کھانا ہے گنہگار کا11
كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ Open ayah 44:45 in the Quran reader
جیسے پگھلا ہو تانبا کھولتا ہے پیٹوں میں
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ Open ayah 44:46 in the Quran reader
جیسے کھولتا پانی
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ Open ayah 44:47 in the Quran reader
پکڑو اس کو اور دھکیل کر لیجاؤ بیچوں بیچ دوزخ کے12
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ Open ayah 44:48 in the Quran reader
پھر ڈالو اس کے سر پر جلتے پانی کا عذاب13
ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ Open ayah 44:49 in the Quran reader
یہ چکھ تو ہی ہے بڑا عزت والا سردار14
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 44:50 in the Quran reader
یہ وہی ہے جس میں تم دھوکے میں پڑے تھے15
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ Open ayah 44:51 in the Quran reader
بیشک ڈرنے والے گھر میں ہیں چین کے1
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ Open ayah 44:52 in the Quran reader
باغوں میں اور چشموں میں
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ Open ayah 44:53 in the Quran reader
پہنتے ہیں پوشاک ریشمی پتلی اور گاڑھی ایک دوسرے کے سامنے2
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ Open ayah 44:54 in the Quran reader
اسی طرح ہوگا اور بیاہ دیں ہم ان کو حوریں بڑی آنکھوں والیاں3
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 44:55 in the Quran reader
منگوائیں گے وہاں ہر میوہ دلجمعی سے4
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 44:56 in the Quran reader
نہ چکھیں گے وہاں موت مگر جو پہلے آچکی5 اور بچایا ان کو دوزخ کے عذاب سے
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 44:57 in the Quran reader
فضل سے تیرے رب کے یہی ہے بڑی مراد ملنی6
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 44:58 in the Quran reader
سو یہ قرآن آسان کیا ہم نے اس کو تیری بولی میں تاکہ وہ یاد رکھیں7
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ Open ayah 44:59 in the Quran reader
اب تو راہ دیکھ وہ بھی راہ تکتے ہیں8