77. Surah Al-Mursalaat

المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsعروۃ الوثقٰی

Ayahs 77:41–45

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader

بلاشبہ متقی لوگ سایوں اور چشموں میں ہوں گے

وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader

اور ان میووں میں ہوں گے جن کو وہ پسند کرتے ہوں گے

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader

اب تم مزے سے کھاؤ پیو ان اعمال کے صلہ میں جو تم (دُنیا میں) کیا کرتے تھے

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader

بلاشبہ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے بڑی ہی خرابی ہے

(بیشک اللہ تعالیٰ ) (سے ڈرنے والے) جنت کے درختوں کے (سایوں) میں (اور) اس میں بہنے والے پانی کے (چشموں میں ہیں) ۔ یعنی نہروں کے کنارے ہیں جن کے مکانوں کے ہر طرف نہریں بہہ رہی ہیں ، تو گویا وہ نہروں کے درمیان ہیں۔ (اور میوؤں میں) یعنی میووں کے باغ میں (جو چاہیں) یعنی جس چیز کی انہیں آرزو ہوگی ان کے لیے موجود ملے گی ، اور فرشتے ان سے کہیں گے۔۔۔ (کہ کھاؤ) ان میووں میں سے (اور پیو) ان نہروں سے ( فراغت سے) ایسا کھانا پینا جو ہضم ہونے والا ہے۔ (ثواب اس کا جو کرتے تھے) دنیا میں نیک عمل (بیشک اسی طرح ثواب دیتے ہیں احسان والوں کو ) یعنی ایسی ہی جزا دیتے ہیں ہم نیک کام کرنے والوں کو۔ (ہلاکی) یعنی جہالت اور قباحت اور مذمت (ہے اس دن جھٹلانے والوں کی) جو جنت کی نعمتوں پر ایمان نہیں لائے۔
Ayahs 77:46–47

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader

تم تھوڑے دن کھا پی لو اور تھوڑا سا فائدہ اٹھا لو بلاشبہ تم مجرم ہو

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہی خرابی ہے

(یہاں کھالو) اے جھٹلانے والو ! دنیا کی فانی نعمتیں۔ (اور رہ لو کچھ دن) اور فائدہ اٹھا لو تھوڑنے زمانے تک ، (بیشک تم لوگ مجرم ہو) اور شرک کرنے والے ہو ، تمہارا انجام عذاب دائمی ہے۔ تو (ہلاکی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی) ۔
Ayahs 77:48–50

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو یہ لوگ رکوع نہیں کرتے

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے بڑی ہی خرابی ہے

فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader

پھر آخر وہ اس (قرآن) کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے ؟

(اور جب حکم دیا گیا انہیں کہ رکوع والی عبادت کرو) ۔۔۔ اور ظاہر ہے کہ عمل کے وجود کے لیے ایمان شرط ہے ، تو ان کے لیے اس حکم پر عمل ممکن نہیں جب تک ایمان نہ لائیں۔۔۔ (تو) وہ اس حکم پر عمل (نہیں کرتے) یعنی مسلمان نہیں ہوتے ، اس واسطے کہ کلمہ شہادتین کے بعد اسلام میں رکن اعظم نماز ہے۔ نماز دین کا ستون ہے ، اور دین اس کے سبب سے قائم ہے۔۔ تو۔۔ (ہلاکی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی) اور پھٹکار ہے ان پر جو اسلام سے مشرف نہیں ہوتے۔ (تو کس بات کو اس کے بعد) یعنی قرآن کے بعد (مانیں گے) اگر قرآن پر ایمان نہیں لاتے کہ وہ ایک معجزہ ہے کھلی ہوئی دلیلوں اور روشن معنوں پر تو پھر وہ کس چیز پر ایمان لائیں گے۔ حدیث میں ہے کہ اس آیت کو پڑھنے کے بعد کہنچا چاہیے۔ امنا باللہ۔