56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsتیسیر القرآن
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 56:80 in the Quran reader
یہ پروردگار عالم کی طرف سے نازل ہوا ہے
اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader
پھر کیا اس کلام سے 38 تم مداہنت کر رہے ہو
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader
اور اس میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا کہ اسے جھٹلاتے 39 رہو
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader
پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان ہنسلی کو پہنچ جاتی ہے
وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 56:85 in the Quran reader
اور ہم اس وقت تم سے بھی زیادہ اس جان کے نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ Open ayah 56:86 in the Quran reader
پھر اگر تم کسی کے محکوم 40 نہیں
تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 56:87 in the Quran reader
اور اگر تم (اپنی بات میں) سچے ہو 41 تو اس جان کو لوٹا کیوں نہیں لیتے ؟
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ Open ayah 56:88 in the Quran reader
ہاں اگر وہ مرنے والا مقربین سے ہو
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ Open ayah 56:89 in the Quran reader
تو اس کے لئے راحت، عمدہ رزق اور نعمتوں والی جنت ہوگی
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ Open ayah 56:90 in the Quran reader
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں سے ہوگا
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:91 in the Quran reader
تو اے دائیں ہاتھ والے لوگوں میں شامل ہونے والے ! تجھ پر 42 سلامتی ہو
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 56:92 in the Quran reader
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں سے ہوگا
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:93 in the Quran reader
تو کھولتا پانی اس کی مہمانی ہوگی
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ Open ayah 56:94 in the Quran reader
اور وہ دوزخ میں دھکیل دیا جائے گا
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ Open ayah 56:95 in the Quran reader
یہ سب کچھ یقینا حق 43 ہے
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:96 in the Quran reader
لہٰذا آپ اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیے 44 جو بڑی عظمت والا ہے۔