38. Surah Saad
صThe letter Saad · 88 ayahsتیسیر القرآن
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader
وہ کہنے لگا : میرے پروردگار ! پھر مجھے اس وقت تک مہلت دے دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader
فرمایا : اچھا ! تمہیں مہلت دی جاتی ہے۔
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader
اس دن تک جس کا وقت (مجھے) معلوم 73 ہے۔
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader
وہ کہنے لگا : تیری عزت کی قسم ! میں سب (انسانوں) کو گمراہ کرکے چھوڑوں گا۔
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader
بجز تیرے ان بندوں کے جنہیں تو نے خالص کرلیا 74 ہے۔
قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader
فرمایا : حق بات یہ ہے اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں
لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader
کہ میں جہنم کو تجھ 75 سے اور ان سب لوگوں سے بھر دوں گا جو تیری پیروی کریں گے
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader
آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی صلہ نہیں مانگتا۔ نہ ہی میں تکلف کر (کے نبی بن) رہا 76 ہوں
اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader
یہ قرآن تو جملہ اہل عالم کے لئے نصیحت ہے۔
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader
کچھ مدت بعد تمہیں (خود ہی) اس خبر (کی صداقت) معلوم 77 ہوجائے گی۔