9. Surah At-Tawba
التوبةThe Repentance · 129 ayahsتفسیر الکتاب
اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا وَّ جَاهِدُوْا بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 9:41 in the Quran reader
(مسلمانو ' ) ہلکے ہو یا بوجھل، (جس حال میں ہو) نکل کھڑے ہو اور اپنی جان و مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔
لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِیْبًا وَّ سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوْكَ وَ لٰكِنْۢ بَعُدَتْ عَلَیْهِمُ الشُّقَّةُ١ؕ وَ سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ١ۚ یُهْلِكُوْنَ اَنْفُسَهُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ۠ Open ayah 9:42 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ) اگر کچھ مال لگے ہاتھ مل جانے والا ہوتا اور سفر بھی ہلکا ہوتا تو یہ (منافق بلاتامل) تمہارے پیچھے ہو لیتے۔ لیکن انہیں تو مسافت ہی دور دراز معلوم ہوئی اور (تم دیکھو گے کہ) یہ قسمیں کھا کھا کر (مسلمانوں سے) کہیں گے کہ اگر ہم مقدور رکھتے تو ضرور تم لوگوں کے ساتھ نکل کھڑے ہوتے۔ یہ لوگ (جھوٹی قسمیں کھا کر) اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ قطعا جھوٹے ہیں۔
عَفَا اللّٰهُ عَنْكَ١ۚ لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ تَعْلَمَ الْكٰذِبِیْنَ Open ayah 9:43 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ) اللہ تمہیں معاف کرے ' تم نے (ان کی منافقانہ عذرداریوں پر) انہیں (پیچھے رہ جانے کی) اجازت کیوں دے دی ؟ (تمہیں چاہئے تھا کہ اجازت نہ دیتے) تاکہ سچے لوگ تم پر ظاہر ہوجاتے اور جھوٹوں کو بھی تم جان لیتے۔
لَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ Open ayah 9:44 in the Quran reader
جو لوگ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ (کبھی) تم سے اجازت نہ مانگیں گے کہ اپنی جان و مال سے جہاد نہ کریں۔ اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔
اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ ارْتَابَتْ قُلُوْبُهُمْ فَهُمْ فِیْ رَیْبِهِمْ یَتَرَدَّدُوْنَ Open ayah 9:45 in the Quran reader
تم سے اجازت مانگنے والے تو وہی ہیں جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ' جن کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں اور وہ اپنے شک (کی حالت) میں متردد ہیں (کہ کیا کریں کیا نہ کریں) ۔
وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً وَّ لٰكِنْ كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ Open ayah 9:46 in the Quran reader
اور اگر انہوں نے (گھر سے) نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کے لئے کچھ سامان کرتے مگر اللہ نے ان کا اٹھنا پسند ہی نہیں کیا اس لئے انہیں بوجھل کردیا اور (انہیں) کہہ دیا کہ دوسرے بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ تم بھی بیٹھ رہو۔
لَوْ خَرَجُوْا فِیْكُمْ مَّا زَادُوْكُمْ اِلَّا خَبَالًا وَّ لَاۡاَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ یَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَةَ١ۚ وَ فِیْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ Open ayah 9:47 in the Quran reader
اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے حق میں شرارت کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ انگیزی کے لئے گھوڑے دوڑاتے۔ اور (غضب یہ ہے کہ) تم میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کی باتیں کان لگا کر سنتے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ وَ قَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰى جَآءَ الْحَقُّ وَ ظَهَرَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ Open ayah 9:48 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ) یہ واقعہ ہے کہ ان لوگوں نے اس سے پہلے بھی فتنہ انگیزی کی کوششیں کی ہیں اور تمہارے خلاف ہر طرح کی تدبیروں کا الٹ پھیر کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ حق آگیا اور اللہ کا حکم غالب ہو کر رہا اگرچہ ان کو ناگوار ہی گزرا۔
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ ائْذَنْ لِّیْ وَ لَا تَفْتِنِّیْ١ؕ اَلَا فِی الْفِتْنَةِ سَقَطُوْا١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَ Open ayah 9:49 in the Quran reader
اور ان (منافقوں) میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے '' مجھے (پیچھے رہ جانے کی) اجازت دیجئے اور فتنے میں نہ ڈالئے ''۔ تو سن رکھو کہ فتنے میں تو یہ پڑ ہی چکے ہیں اور بلاشبہ جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔
اِنْ تُصِبْكَ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْكَ مُصِیْبَةٌ یَّقُوْلُوْا قَدْ اَخَذْنَاۤ اَمْرَنَا مِنْ قَبْلُ وَ یَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ فَرِحُوْنَ Open ayah 9:50 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ) اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچ جائے تو ان (منافقوں) کو برا لگتا ہے اور اگر تم پر کوئی مصیبت آپڑے تو کہنے لگتے ہیں کہ ہم نے اپنا معاملہ پہلے ہی (ٹھیک) کرلیا تھا اور (یہ کہتے ہوئے) خوشی خوشی منہ موڑ کر چل دیتے ہیں
قُلْ لَّنْ یُّصِیْبَنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَا١ۚ هُوَ مَوْلٰىنَا١ۚ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Open ayah 9:51 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ان لوگوں سے) کہہ دو کہ ہمیں ہرگز (کوئی بھلائی یا برائی) نہیں پہنچ سکتی مگر جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے۔ اللہ ہی ہمارا کارساز ہے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ١ؕ وَ نَحْنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمْ اَنْ یُّصِیْبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنْ عِنْدِهٖۤ اَوْ بِاَیْدِیْنَا١ۖ٘ فَتَرَبَّصُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ Open ayah 9:52 in the Quran reader
(ان لوگوں سے) کہو کہ تم ہمارے حق میں دوبھلائیوں میں سے ایک بھلائی کے منتظر رہتے ہو۔ اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ اپنی طرف سے تم پر کوئی عذاب کرتا ہے یا ہمارے ہاتھوں سے (تم کو سزا دلواتا ہے۔ اچھا) تو اب انتظار کرو ہم (بھی) تمہارے ساتھ منتظر ہیں۔
قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ١ؕ اِنَّكُمْ كُنْتُمْ قَوْمًا فٰسِقِیْنَ Open ayah 9:53 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ان سے) کہو کہ تم (اللہ کی راہ میں) خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے ' تمہارا خرچ کرنا کبھی قبول نہ کیا جائے گا کیونکہ تم لوگ نافرمان ہو۔
وَ مَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقٰتُهُمْ اِلَّاۤ اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ بِرَسُوْلِهٖ وَ لَا یَاْتُوْنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَ هُمْ كُسَالٰى وَ لَا یُنْفِقُوْنَ اِلَّا وَ هُمْ كٰرِهُوْنَ Open ayah 9:54 in the Quran reader
اور ان کی خیرات قبول ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں بجز اس کے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نماز کے لئے آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے اور (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں تو بددلی سے۔
فَلَا تُعْجِبْكَ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ١ؕ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ تَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَ هُمْ كٰفِرُوْنَ Open ayah 9:55 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر ' ) ان کے مال (ودولت) اور (ان کا صاحب) اولاد (ہونا) تمہارے لئے موجب حیرت نہ ہوں ' اللہ تو چاہتا ہے کہ انہی (نعمتوں) کے ذریعے سے انہیں دنیا کی زندگی میں عذاب دیتا رہے اور ان کی جان بھی اس حالت میں نکلے کہ وہ کافر ہوں۔
وَ یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمْ لَمِنْكُمْ١ؕ وَ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لٰكِنَّهُمْ قَوْمٌ یَّفْرَقُوْنَ Open ayah 9:56 in the Quran reader
اور (اے مسلمانو ' یہ منافق تمہارے سامنے) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں بلکہ ایک گروہ ہے ڈرا اور سہما ہوا۔
لَوْ یَجِدُوْنَ مَلْجَاً اَوْ مَغٰرٰتٍ اَوْ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوْا اِلَیْهِ وَ هُمْ یَجْمَحُوْنَ Open ayah 9:57 in the Quran reader
اگر وہ کوئی پناہ کی جگہ پائیں یا (چھپ رہنے کے قابل) غار یا گھس بیٹھنے کی (کوئی اور) جگہ تو یہ (فوراً ) ادھر پھرجائیں اور (حالت یہ ہو کہ گویا) رسی توڑ کر بھاگے جا رہے ہیں۔
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّلْمِزُكَ فِی الصَّدَقٰتِ١ۚ فَاِنْ اُعْطُوْا مِنْهَا رَضُوْا وَ اِنْ لَّمْ یُعْطَوْا مِنْهَاۤ اِذَا هُمْ یَسْخَطُوْنَ Open ayah 9:58 in the Quran reader
(اے پیغمبر ' ) ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صدقات (کی تقسیم) میں تم پر (بےانصافی کا) الزام لگاتے ہیں۔ لیکن اگر ان کو اس میں سے (ان کی خواہش کے مطابق) دے دیا جائے تو خوش ہوجائیں اور اگر (ان کی خواہش کے مطابق) نہ دیا جائے تو بس فوراً یہ بگڑ بیٹھتے ہیں۔
وَ لَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ١ۙ وَ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ سَیُؤْتِیْنَا اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَ رَسُوْلُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِلَى اللّٰهِ رٰغِبُوْنَ۠ Open ayah 9:59 in the Quran reader
(کیا اچھا ہوتا کہ) جو کچھ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو دیا تھا اگر وہ اس پر رضامند ہوجاتے اور کہتے کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے ' وہ اپنے فضل (وکرم) سے ہمیں (بہت کچھ) دے گا اور اس کا رسول بھی (ہم پر عنایت فرمائے گا ' ) ہم تو اللہ ہی سے لَو لگائے بیٹھے ہیں۔
اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْعٰمِلِیْنَ عَلَیْهَا وَ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَ فِی الرِّقَابِ وَ الْغٰرِمِیْنَ وَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ؕ فَرِیْضَةً مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:60 in the Quran reader
صدقات تو صرف فقیروں اور مسکینوں کے لئے ہیں اور ان کارکنوں کے لئے جو صدقات (وصول کرنے) پر (مامور) ہوں ' اور ان لوگوں کے لئے جن کی دل جوئی منظور ہو، نیز گردنیں چھڑانے میں، اور قرض داروں (کے قرضے ادا کرنے) میں، اور اللہ کی راہ میں، اور مسافروں (کی امداد) میں۔ یہ (سب) فرض ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔
وَ مِنْهُمُ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ النَّبِیَّ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُنٌ١ؕ قُلْ اُذُنُ خَیْرٍ لَّكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ یُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 9:61 in the Quran reader
اور ان (منافقوں) میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو (اللہ کے) نبی کو (اپنی بدگوئی سے) اذیت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کان (کا بڑا کچا) ہے۔ (اے پیغمبر ' ان سے) کہو کہ اس کا کان (کا کچا) ہونا تمہاری بہتری کے لئے ہے۔ وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مومنوں (کی بات) پر بھی یقین رکھتا ہے اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو تم میں سے ایمان لائے ہیں۔ اور جو لوگ اللہ کے رسول کو اذیت دیتے ہیں ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ لِیُرْضُوْكُمْ١ۚ وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ اِنْ كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ Open ayah 9:62 in the Quran reader
(مسلمانو ' یہ لوگ) تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ تمہیں راضی کرلیں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حقدار ہیں کہ یہ ان کو راضی کریں اگر یہ مومن ہیں۔
اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِیْهَا١ؕ ذٰلِكَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ Open ayah 9:63 in the Quran reader
کیا انہیں معلوم نہیں کہ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے اس کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ (ہمیشہ) رہے گا (اور) یہ بڑی ہی رسوائی (کی بات) ہے۔
یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْهِمْ سُوْرَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلِ اسْتَهْزِءُوْا١ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ Open ayah 9:64 in the Quran reader
یہ منافق (اس بات سے بھی) ڈرتے ہیں کہ (کہیں ایسا نہ ہو کہ) مسلمانوں پر (ایسی) سورت نازل ہوجائے (کہ) جو کچھ ان کے دلوں میں (چھپا ہوا) ہے اس سے مسلمانوں کو آگاہ کر دے۔ (اے پیغمبر ' ان سے) کہو ' اچھا (اپنی عادت کے مطابق) مذاق اڑالو ' یقینا اللہ اس چیز کو ظاہر کر کے رہے گا جس (کے اظہار) سے تم ڈرتے ہو۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَ نَلْعَبُ١ؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 9:65 in the Quran reader
اگر تم ان لوگوں سے پوچھو (کہ ایسی باتیں کیوں کرتے ہو) تو وہ ضرور یہی جواب دیں گے کہ ہم تو محض مذاق اور خوش طبعی کر رہے تھے۔ (ان سے) کہو ' استہزا کرنا تھا تو تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی آیتوں ہی کے ساتھ کرنا تھا ؟
لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِكُمْ١ؕ اِنْ نَّعْفُ عَنْ طَآئِفَةٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَآئِفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ۠ Open ayah 9:66 in the Quran reader
اب بہانے نہ بناؤ۔ حق تو یہ ہے کہ تم نے ایمان لانے کے بعد کفر کیا۔ اگر ہم تم میں سے ایک گروہ کو معاف بھی کردیں تاہم دوسرے گروہ کو ضرور عذاب دیں گے کہ (اصل میں) وہی مجرم ہیں۔
اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ بَعْضُهُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ١ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمُنْكَرِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْفِ وَ یَقْبِضُوْنَ اَیْدِیَهُمْ١ؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِیَهُمْ١ؕ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ Open ayah 9:67 in the Quran reader
منافق مرد اور منافق عورتیں (سب) ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے روکتے ہیں اور (راہ حق میں خرچ کرنے سے) اپنی مٹھیاں بند رکھتے ہیں۔ (حقیقت یہ ہے کہ) یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا۔ بلاشبہ منافق بڑے ہی نافرمان ہیں۔
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ هِیَ حَسْبُهُمْ١ۚ وَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌۙ Open ayah 9:68 in the Quran reader
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں کے لئے آگ کا وعدہ کر رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے ' وہی ان کے لئے کافی ہے۔ ان پر اللہ کی لعنت ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔
كَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْكُمْ قُوَّةً وَّ اَكْثَرَ اَمْوَالًا وَّ اَوْلَادًا١ؕ فَاسْتَمْتَعُوْا بِخَلَاقِهِمْ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَاقِكُمْ كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ وَ خُضْتُمْ كَالَّذِیْ خَاضُوْا١ؕ اُولٰٓئِكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 9:69 in the Quran reader
(منافقو ' تم بھی) ان لوگوں کی طرح ہو جو تم سے پہلے تھے۔ وہ تم سے زیادہ قوت والے تھے اور مال و اولاد بھی تم سے زیادہ رکھتے تھے۔ پھر انہوں نے اپنے (دنیوی) حصے سے خوب فائدہ حاصل کیا اور تم نے بھی اپنے (دنیوی) حصے سے خوب فائدہ حاصل کیا جس طرح تم سے پہلوں نے اپنے حصے سے فائدہ حاصل کیا تھا۔ اور ویسی ہی بحثوں میں تم بھی پڑے جیسی بحثوں میں وہ پڑے تھے۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ دنیا اور آخرت (دونوں) میں ان کا کیا دھرا (سب) اکارت ہوا اور وہی خسارے میں ہیں۔
اَلَمْ یَاْتِهِمْ نَبَاُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۙ۬ وَ قَوْمِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اَصْحٰبِ مَدْیَنَ وَ الْمُؤْتَفِكٰتِ١ؕ اَتَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِیَظْلِمَهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 9:70 in the Quran reader
کیا ان (منافقوں) کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں۔ (یعنی) نوح کی قوم ' عاد ' ثمود ' ابراہیم کی قوم ' مدین کے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں کے رہنے والے ؟ ان کے رسول ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے (لیکن انہوں نے رسولوں کی ایک نہ سنی اور مبتلائے عذاب الٰہی ہوئے ' ) سو اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا مگر وہ (اس کی نافرمانی کر کے) آپ ہی اپنے پر ظلم کرتے رہے۔
وَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ۘ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ سَیَرْحَمُهُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ Open ayah 9:71 in the Quran reader
اور (جو) مومن مرد اور مومن عورتیں (ہیں) یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں ' بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں ' نماز قائم کرتے ہیں ' زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحمت فرمائے گا۔ یقینا اللہ زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
وَعَدَ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ مَسٰكِنَ طَیِّبَةً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ١ؕ وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكْبَرُ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ Open ayah 9:72 in the Quran reader
اس نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے (ایسے) باغوں کا وعدہ کر رکھا ہے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ اور (اس کا وعدہ ہے ان) سدا بہار باغوں میں پاکیزہ مکانوں کا ' اور ان سب سے بڑھ کر (یہ نعمت کہ) کہ اللہ کی خوشنودی (انہیں حاصل ہوگی اور) یہی بڑی کامیابی ہے۔
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ اغْلُظْ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ Open ayah 9:73 in the Quran reader
اے پیغمبر ' کافروں اور منافقوں (دونوں) سے جہاد کرو اور ان کے ساتھ سختی سے پیش آؤ (کہ وہ اس کے مستحق ہیں) اور بالآخر ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے !
یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوْا١ؕ وَ لَقَدْ قَالُوْا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِسْلَامِهِمْ وَ هَمُّوْا بِمَا لَمْ یَنَالُوْا١ۚ وَ مَا نَقَمُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ فَاِنْ یَّتُوْبُوْا یَكُ خَیْرًا لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّتَوَلَّوْا یُعَذِّبْهُمُ اللّٰهُ عَذَابًا اَلِیْمًا١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ وَ مَا لَهُمْ فِی الْاَرْضِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ Open ayah 9:74 in the Quran reader
یہ (منافق) اللہ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے (فلاں) بات نہیں کہی ' حالانکہ یقینا انہوں نے کفر کی بات کہی تھی۔ اور (وہ بات کہہ کر) اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے اور انہوں نے ایسی بات کا بھی ارادہ کیا تھا جسے وہ حاصل نہ کرسکے۔ اور جس بات پر سیخ پا ہوئے وہ یہی تھی نا کہ اللہ نے اپنے فضل سے اور اس کے رسول نے (اپنی مہربانی سے) انہیں (مال غنیمت دے دے کر) مال دار کردیا۔ بہرحال اگر یہ لوگ اب بھی توبہ کریں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوگا اور اگر روگردانی کریں تو اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور (روئے) زمین پر نہ کوئی ان کا حامی ہوگا اور نہ مددگار۔
وَ مِنْهُمْ مَّنْ عٰهَدَ اللّٰهَ لَئِنْ اٰتٰىنَا مِنْ فَضْلِهٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 9:75 in the Quran reader
اور (دیکھو ' ) ان (منافقوں) میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ کے ساتھ عہد کیا تھا کہ اگر اس نے اپنے فضل سے ہمیں (مال و دولت) عطا کیا تو ہم ضرور خیرات کریں گے اور (اس کے) نیک بندے بن کر رہیں گے۔
فَلَمَّاۤ اٰتٰىهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ بَخِلُوْا بِهٖ وَ تَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ Open ayah 9:76 in the Quran reader
پھر جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے (مال و دولت) عطا کیا تو لگے اس میں بخل کرنے اور (اپنے عہد سے) پھرگئے اور (حقیقت یہ ہے کہ) وہ ہیں ہی پھرے ہوئے۔
فَاَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِیْ قُلُوْبِهِمْ اِلٰى یَوْمِ یَلْقَوْنَهٗ بِمَاۤ اَخْلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوْهُ وَ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ Open ayah 9:77 in the Quran reader
پس تو (اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ) اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس دن تک کے لئے (جس دن) یہ اس سے ملیں گے اور یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہ کیا اور (نیز) اس لئے کہ وہ جھوٹ بولتے رہے۔
اَلَمْ یَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِۚ Open ayah 9:78 in the Quran reader
کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ ان کے بھیدوں اور ان کی سرگوشیوں تک سے واقف ہے اور یہ کہ وہ تمام غیب کی باتوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہے۔