77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsتفسیر الکتاب
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader
(اس دن ہم ان سے کہیں گے کہ) یہی ہے وہ فیصلے کا دن (جس کی تکذیب میں تم لگے رہتے تھے۔ آج) ہم نے تم کو بھی اور اگلوں کو بھی (حساب کے لئے) جمع کرلیا ہے۔
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader
تو (ہماری گرفت سے نکلنے کے لئے) تمہارے پاس کوئی داؤ ہے تو وہ ہم سے کر دیکھو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
(اس دن) متقی لوگ (بہشت کے باغوں کی) چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے۔
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور مرغوب میووں میں (عیش کرتے) ہوں گے۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
(ہم ان سے کہیں گے کہ) خوب مزے سے کھاؤ اور پیو ان (نیک اعمال) کے صلے میں جو تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
یقینا ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
(منکرو، ) تم (بھی دنیا میں) چند دن کھا (پی لو) اور رس بس لو (مگر) حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جھکو (اپنے رب کے آگے) تو نہیں جھکتے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
اب اس (قدر وعظ و نصیحت) کے بعد (ایسی اور) کون سی بات ہے جس سے یہ لوگ ایمان لائیں گے ؟