78. Surah An-Naba
النبإThe Announcement · 40 ayahsتفسیر الکتاب
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ Open ayah 78:1 in the Quran reader
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں چہ میگوئیاں کر رہے ہیں ؟
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ Open ayah 78:2 in the Quran reader
کیا اس بڑے واقعے کے متعلق۔
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ Open ayah 78:3 in the Quran reader
جس (کے بارے) میں یہ مختلف (رائے رکھتے) ہیں ؟
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 78:4 in the Quran reader
ہرگز نہیں ، وہ عنقریب جان لیں گے۔
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ Open ayah 78:5 in the Quran reader
وہ عنقریب جان لیں گے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ Open ayah 78:6 in the Quran reader
(لوگو، ) کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا ؟
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ Open ayah 78:7 in the Quran reader
اور پہاڑوں کو (زمین کی) میخیں (نہیں بنایا) ؟
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ Open ayah 78:8 in the Quran reader
اور تم کو (مردوں اور عورتوں کے) جوڑے جوڑے (نہیں) پیدا کیا ؟
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ Open ayah 78:9 in the Quran reader
اور (تمہاری) نیند کو (موجب) راحت (نہیں) بنایا ؟
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ Open ayah 78:10 in the Quran reader
اور ہم نے رات کو (تمہارے) لئے پردہ (پوش) بنایا۔
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪ Open ayah 78:11 in the Quran reader
اور دن کو وقت معاش بنایا۔
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ Open ayah 78:12 in the Quran reader
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) قائم کئے۔
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ Open ayah 78:13 in the Quran reader
اور ایک نہایت روشن چراغ پیدا کیا۔
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ Open ayah 78:14 in the Quran reader
اور بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا۔
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ Open ayah 78:15 in the Quran reader
تاکہ ہم اس کے ذریعے سے غلہ اور نباتات اگائیں۔
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ Open ayah 78:16 in the Quran reader
اور گھنے باغ (اگائیں) ۔
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ Open ayah 78:17 in the Quran reader
بیشک فیصلے کا دن ایک معین وقت ہے۔
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 78:18 in the Quran reader
(یعنی) وہ دن جب صور میں پھونک مار دی جائے گی تو تم لوگ فوج در فوج چلے آؤ گے۔
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ Open ayah 78:19 in the Quran reader
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گے۔
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ Open ayah 78:20 in the Quran reader
اور پہاڑ چلائے جائیں گے اور وہ بالکل ریت بن کر رہ جائیں گے۔
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ Open ayah 78:21 in the Quran reader
بیشک دوزخ ایک گھات ہے،
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ Open ayah 78:22 in the Quran reader
سرکشوں کا ٹھکانا۔
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ Open ayah 78:23 in the Quran reader
جس میں وہ قرنوں (پڑے) رہیں گے۔
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ Open ayah 78:24 in the Quran reader
وہاں نہ (کسی طرح کی) ٹھنڈک (کا مزا) چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا۔
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ Open ayah 78:25 in the Quran reader
( ہاں) البتہ گرم پانی اور پیپ (ملے گی) ۔
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ Open ayah 78:26 in the Quran reader
(یہ ہے ان کے کرتوتوں کا) بھرپور بدلہ۔
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ Open ayah 78:27 in the Quran reader
وہ حساب (آخرت) کی (مطلق) توقع نہیں رکھتے تھے۔
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ Open ayah 78:28 in the Quran reader
اور ہماری آیتوں کو بڑی بےباکی سے جھٹلایا کرتے تھے۔
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ Open ayah 78:29 in the Quran reader
اور (حال یہ تھا کہ) ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی۔
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ Open ayah 78:30 in the Quran reader
تو (ہم ان سے کہیں گے کہ اب اپنے کئے کا) مزا چکھو، اب تو ہم تمہارے عذاب کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کریں گے۔
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ Open ayah 78:31 in the Quran reader
بیشک متقیوں کے لئے (آخرت میں) بڑی کامیابی ہوگی،
حَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ Open ayah 78:32 in the Quran reader
(یعنی) باغات اور انگور۔
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ Open ayah 78:33 in the Quran reader
اور نوجوان ہم عمر عورتیں۔
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ Open ayah 78:34 in the Quran reader
اور (شراب کے) چھلکتے ہوئے جام۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ Open ayah 78:35 in the Quran reader
وہاں نہ تو وہ (کسی طرح کی) بیہودہ بات سنیں گے اور نہ جھوٹ۔
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ Open ayah 78:36 in the Quran reader
اے پیغمبر، یہ ان کے عمل کے) حساب سے صلہ ہوگا تمہارے رب کی طرف سے
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ Open ayah 78:37 in the Quran reader
(اس اللہ رحمن کی طرف سے) جو پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے اس کا، بہت مہربان۔ (اس دن) کسی کی مجال نہ ہوگی کہ اس سے بات کرسکے۔
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا Open ayah 78:38 in the Quran reader
اس دن روح اور فرشتے (اس کے حضور میں) صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو ( اللہ) رحمن اجازت دے اور وہ بات بھی معقول کہے۔
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا Open ayah 78:39 in the Quran reader
یہ (وہ) دن ہوگا جس کا ہونا برحق ہے، تو جو شخص چاہے اپنے رب کے پاس (اپنا) ٹھکانا بنالے۔
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ Open ayah 78:40 in the Quran reader
(لوگو، ) ہم نے تمہیں (قیامت کے) عذاب سے خبردار کردیا ہے جو قریب (آلگا) ہے۔ اس دن آدمی اس (کمائی) کو دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے (زاد آخرت بنا کر) آگے بھیجی ہے اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں مٹی ہوتا۔