77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsتفسیر الکتاب
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader
قسم ہے ان ہواؤں کی جو پے درپے بھیجی جاتی ہیں،
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader
پھر زور پکڑ کر تیز ہوجاتی ہیں۔
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلا دیتی ہیں۔
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader
پھر (ان کو) پھاڑ کر ایک دوسرے سے جدا کردیتی ہیں،
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader
پھر (لوگوں کے دلوں میں یاد الٰہی کا) القا کرتی ہیں۔
عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader
(اتمام) حجت کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر ،
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader
(غرض ہم کو ان ہواؤں کی قسم ہے) کہ تم لوگوں سے جو (قیامت) کا وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور (پورا) ہو کر رہے گا۔
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader
پھر جب ستارے ماند پڑجائیں گے۔
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader
اور جب آسمان پھاڑ دیا جائے گا۔
وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader
اور جب پہاڑ اڑائے جائیں گے۔
وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader
اور جب سب پیغمبر (وقت معین پر) جمع کئے جائیں گے (اس وقت سمجھو کہ قیامت واقع ہوگئی) ۔
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader
(لیکن یہ واقعات) کس دن کے لئے ملتوی ہیں ؟
لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader
(یہ ملتوی ہیں) فیصلے کے دن کے لئے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تم کیا سمجھے کہ وہ فیصلے کا دن ہے کیا ؟
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader
اس دن (قیامت کے) جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader
پھر (اسی طرح) ان کے پیچھے پچھلوں کو چلتا کریں گے۔
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader
(لوگو، ) کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader
پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ جگہ ٹھہرائے رکھا۔
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader
ایک مقررہ وقت تک۔
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader
تو (دیکھو، ) ہم اس پر قادر تھے، بس ہم بہت اچھی قدرت رکھتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader
زندوں اور مردوں کو
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader
اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ گاڑ دئیے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader
(اس دن منکروں کو حکم دیا جائے گا کہ) چلو (اب) اس (عذاب) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader
چلو اس تین شاخوں والے سائے کی طرف۔
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader
جس میں نہ (ٹھنڈی) چھاؤں ہے اور نہ وہ آگ کی لپٹ سے بچاتا ہے۔
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader
یقینا وہ آگ محل جیسے (بڑے بڑے) انگارے پھینکے گی
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ Open ayah 77:33 in the Quran reader
(جو اچھلتے ہوئے یوں دکھائی دیں گے) گویا وہ زرد اونٹ ہیں (جو اچھل کود کر رہے ہیں) ۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader
یہ وہ دن ہوگا کہ (گنہگار مارے ہیبت کے) بات نہ کرسکیں گے۔
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ (کسی طرح کا) عذر (پیش) کریں۔