76. Surah Al-Insaan
الانسانMan · 31 ayahsتفسیر الکتاب
هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْئًا مَّذْكُوْرًا Open ayah 76:1 in the Quran reader
کیا انسان پر لامتناہی زمانے میں ایک ایسا وقت (بھی) آچکا ہے جب وہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا ؟
اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ١ۖۗ نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا Open ayah 76:2 in the Quran reader
بیشک ہم نے انسان کو ایک مخلوط نطفے سے پیدا کیا، تاکہ ہم اسے آزمائیں، پھر ہم نے اسے سننے اور دیکھنے والا بنادیا،
اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا Open ayah 76:3 in the Quran reader
بیشک ہم نے اس کو راہ دکھا دی، (اب) خواہ وہ شکر کرنے والا بنے یا کفر کرنے والا۔
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا Open ayah 76:4 in the Quran reader
یقینا ہم نے کفر کرنے والوں کے لئے زنجیریں اور طوق اور (دوزخ کی) دہکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ Open ayah 76:5 in the Quran reader
ہاں نیک لوگ (آخرت میں ایسی شراب کے) جام نوش کریں گے جس میں کافور (کے پانی) کی آمیزش ہوگی۔
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا Open ayah 76:6 in the Quran reader
یہ (کافور کے پانی کا ایک) چشمہ (ہوگا) جس کا پانی اللہ کے (خاص) بندے پئیں گے (اور جہاں چاہیں گے بسہولت) اس کی شاخیں نکال لیں گے۔
یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا Open ayah 76:7 in the Quran reader
یہ (وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں اپنی) نذریں پوری کرتے ہیں۔ اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہمہ گیر ہوگی
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا Open ayah 76:8 in the Quran reader
اور اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں۔
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا Open ayah 76:9 in the Quran reader
(اور ان کو جتا دیتے ہیں کہ) ہم تو تم کو صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے کھلاتے ہیں۔ ہم تم سے (اس کا) نہ عوض چاہتے ہیں اور نہ شکریہ۔
اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا Open ayah 76:10 in the Quran reader
بیشک ہم کو اپنے رب کی طرف سے اس دن کا خوف ہے جو سخت اداس کرنے ولا ہوگا۔
فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ Open ayah 76:11 in the Quran reader
پس اللہ (بھی) انہیں اس دن کی آفت سے بچا لے گا اور انہیں تازگی اور سرور عطا کرے گا
وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ Open ayah 76:12 in the Quran reader
اور ان کے صبر (وثبات) کے صلے میں انہیں (رہنے کو) بہشت اور (پہننے کو) ریشمی لباس عنایت کرے گا۔
مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۚ لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًاۚ Open ayah 76:13 in the Quran reader
وہ اس (بہشت) میں تختوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے۔ وہاں نہ ان کو (سورج کی) تپش معلوم ہوگی اور نہ (جاڑے کی) سخت سردی۔
وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا Open ayah 76:14 in the Quran reader
اور ان ( درختوں) کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے پھل (ہروقت) ان کے اختیار میں ہوں گے (کہ جس طرح چاہیں اور جب چاہیں توڑیں اور کھائیں) ۔
وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَؔوَارِیْرَاۡۙ Open ayah 76:15 in the Quran reader
اور ان کے سامنے چاندی کے برتن اور شیشے کے آبخورے گردش میں ہوں گے
قَؔوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا Open ayah 76:16 in the Quran reader
اور وہ شیشے (بھی کانچ کے نہیں بلکہ) چاندی کے ہوں گے اور ان کو (کارکنان قضا وقدر نے ٹھیک جنتیوں کی ضرورت کے) اندازے کے مطابق بنایا ہوگا۔
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ Open ayah 76:17 in the Quran reader
اور (اس کے علاوہ) وہاں ان کو (ایسی شراب کے) جام بھی پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔
عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا Open ayah 76:18 in the Quran reader
اس (جنت) میں چشمہ ہے جسے سلسبیل کہا جاتا ہے
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ١ۚ اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا Open ayah 76:19 in the Quran reader
اور (جنتیوں کی خدمت کے لئے ایسے) لڑکے دوڑتے پھرتے ہوں گے جو سدا (لڑکے ہی) رہیں گے (اور ایسے خوبصورت ہوں گے کہ) تم ان کو (چلتے پھرتے) دیکھو تو ان کو بکھرے ہوئے موتی گمان کروگے۔
وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا Open ayah 76:20 in the Quran reader
اور جب تو ( بہشت کی مجموعی حالت کو) دیکھے گا تو وہاں تمہیں (ہر طرح کی) نعمت اور ایک بڑی سلطنت دکھائی دے گی۔
عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ١٘ وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ١ۚ وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا Open ayah 76:21 in the Quran reader
ان کے اوپر کا لباس سبز ریشمی باریک اور دبیز کپڑے کا ہوگا اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے۔ اور ان کا رب ان کو شراب طہور پلائے گا۔
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠ Open ayah 76:22 in the Quran reader
(جنتیو، ) یہ ہے تمہارا صلہ کہ تمہاری سعی (آج) مقبول ہوئی۔
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ Open ayah 76:23 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بیشک ہم ہی نے تم پر قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے۔
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ Open ayah 76:24 in the Quran reader
پس تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو اور ان لوگوں میں سے کسی فاسق یا ناشکرے کی بات نہ مانو
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ Open ayah 76:25 in the Quran reader
اور صبح و شام اپنے رب کا نام لیتے رہو،
وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا Open ayah 76:26 in the Quran reader
اور رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل حصے میں اس کی تسبیح (وتقدیس) کیا کرو۔
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا Open ayah 76:27 in the Quran reader
بیشک یہ (بےدین) لوگ تو عاجلہ سے محبت رکھتے ہیں اور (قیامت کے آنے والے) بھاری دن کو اپنے پس پشت ڈال رکھا ہے (کہ اس کے لئے کچھ بھی تیاری نہیں کرتے) ۔
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ١ۚ وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا Open ayah 76:28 in the Quran reader
(دیکھو، ) ہم (ہی) نے ان کو پیدا کیا ہے اور ہم (ہی) نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے ہیں، اور ہم جب چاہیں ان جسے اور لوگ بدل کرلے آئیں۔
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا Open ayah 76:29 in the Quran reader
بیشک یہ (قرآن تو) ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف (پہنچنے کا) راستہ اختیار کرلے۔
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۗۖ Open ayah 76:30 in the Quran reader
اور تم (کچھ بھی) نہیں چاہ سکتے مگر یہ کہ اللہ چاہے۔ بیشک اللہ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔
یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ Open ayah 76:31 in the Quran reader
وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔