56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 56:63–72

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ Open ayah 56:63 in the Quran reader

کبھی تم نے (اس پر) غور کیا کہ (بیج) جو تم بوتے ہو

ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ Open ayah 56:64 in the Quran reader

اس سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا (ان کے) اگانے والے ہم ہیں ؟

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ Open ayah 56:65 in the Quran reader

اگر ہم چاہیں تو (اس پیداوار کو) چورا چورا کرکے رکھ دیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔

اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ Open ayah 56:66 in the Quran reader

کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑگئی

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ Open ayah 56:67 in the Quran reader

بلکہ ہم تو (بالکل ہی) محروم رہ گئے۔

اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ Open ayah 56:68 in the Quran reader

کبھی تم نے (اس پر) غور کیا کہ (یہ) پانی جو تم پیتے ہو

ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ Open ayah 56:69 in the Quran reader

کیا بادل سے اس کو تم نے برسایا ہے یا (اس کے) برسانے والے ہم ہیں ؟

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 56:70 in the Quran reader

اگر ہم چاہیں تو اس کو (ایسا) کھاری کردیں (کہ زبان پر بھی نہ رکھا جائے) پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے ؟

اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ Open ayah 56:71 in the Quran reader

کبھی تم نے (اس پر بھی) غور کیا کہ (یہ) آگ جو تم سلگاتے ہو

ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ Open ayah 56:72 in the Quran reader

اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے یا (اس کے) پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟

[10] تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة یٰسین حاشیہ 26 صفحہ 1061۔
Ayah 56:73

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ Open ayah 56:73 in the Quran reader

ہم نے اس کو یاددہانی کی چیز اور مسافروں کے فائدے کے لئے بنایا ہے

[11] یعنی جو اللہ سبز درخت سے آگ نکالنے پر قادر ہے وہ یقینا مردے کو زندہ کرنے پر بھی قادر ہوگا۔ [12] آگ سے تو سب ہی کو فائدہ ہے خاص کر مسافروں کو کہ انہیں اس کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔
Ayah 56:74

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:74 in the Quran reader

(پس اے پیغمبر، ) اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح (وتقدیس) کرو۔

[13] یعنی جس پروردگار نے اپنے فضل و کرم سے ان نعمتوں سے نوازا ہے تو لازم ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے اور منکر جو عیوب و نقائص اس سے منسوب کرتے ہیں ان خرافات سے بچ کر اس کی اور اس کے نام کی پاکی بیان کی جائے۔
Ayah 56:75

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ Open ayah 56:75 in the Quran reader

پس نہیں، ہم قسم کھاتے ہیں تاروں کے مواقع کی۔

[14] یعنی وہ بات نہیں جو تم سمجھے بیٹھے ہو۔ یہاں قرآن کے منجانب اللہ ہونے پر قسم کھانے سے پہلے یہ فقرہ ظاہر کر رہا ہے کہ منکرین قرآن کے متعلق کچھ باتیں بنا رہے تھے جن کی تردید کے لئے یہ قسم کھائی جا رہی ہے۔ [15] تاروں کے مواقع سے مراد ان کے مقامات، ان کی منزلیں اور ان کے مدار ہیں۔
Ayah 56:76

وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ Open ayah 56:76 in the Quran reader

اور اگر تم سمجھو تو یہ (بہت) بڑی قسم ہے۔

[16] قرآن مجید میں قسمیں بہت آئی ہیں اور لوگوں کو ان کے مفہوم اور مقصد کے متعلق طرح طرح کے شکوک ہیں۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو اقسام القرآن بر صفحہ 1062
Ayah 56:77

اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 56:77 in the Quran reader

کہ یہ بڑی عزت والا قرآن ہے۔

[17] قرآن کے معزز ہونے پر تاروں کے مواقع کی قسم کھانے کا مطلب یہ ہے کہ جس اللہ نے سورج، چاند اور ستاروں کا ایسا عجیب و غریب اور محکم و مضبوط نظام قائم کیا ہے اس نے ویسا ہی محکم و مضبوط ایک باطنی نظام شمسی بھی قائم کیا ہے جو قرآن کریم اور اس کی آیات سے عبارت ہے۔
Ayah 56:78

فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ Open ayah 56:78 in the Quran reader

جو (ہمارے ہاں) ایک محفوظ کتاب میں (لکھا ہوا موجود) ہے۔

[18] یعنی لوح محفوظ میں۔
Ayah 56:79

لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ Open ayah 56:79 in the Quran reader

اسے وہی چھوتے ہیں جو پاک بنائے گئے ہیں۔

[19] یعنی فرشتے۔
Ayahs 56:80–96

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 56:80 in the Quran reader

یہ رب العالمین کی طرف سے اتارا ہوا (کلام) ہے۔

اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader

پھر کیا تم اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو۔

وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader

اور (اس کی) تکذیب کو تم نے اپنا راتب باندھ لیا ہے ؟

فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader

پھر جب (مرنے والے کی جان بدن سے کھینچ کر) حلق میں آپہنچتی ہے۔

وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader

اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔

وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 56:85 in the Quran reader

اور ہم تم سے بھی زیادہ قریب اس شخص کے ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں پاتے

فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ Open ayah 56:86 in the Quran reader

تو اگر تم (کسی کے) محکوم نہیں ہو۔

تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 56:87 in the Quran reader

(اور خوداختیاری کے دعوے میں) سچے ہو تو (اس کی نکلتی ہوئی) جان کو (بدن میں) لوٹا کیوں نہیں دیتے ؟

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ Open ayah 56:88 in the Quran reader

پھر (مرنے والا) اگر (بارگاہ الٰہی کے) مقربین میں سے ہے۔

فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ Open ayah 56:89 in the Quran reader

تو اس کے لئے آرام (وآسائش) اور (بافراغت) روزی اور نعمت بھری جنت ہے۔

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ Open ayah 56:90 in the Quran reader

اور اگر وہ دائیں بازو والوں میں سے ہے۔

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:91 in the Quran reader

تو (اس سے کہا جائے گا کہ اے شخص) جو دائیں بازو والوں میں سے ہے تجھ پر سلام۔

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 56:92 in the Quran reader

اور اگر وہ جھٹلانے والوں (اور) گمراہوں میں سے ہے

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:93 in the Quran reader

تو (اس کی) تواضع (کے لئے) کھولتا ہوا پانی (ہے)

وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ Open ayah 56:94 in the Quran reader

اور (بالآخر) جہنم میں جھونکا جانا۔

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ Open ayah 56:95 in the Quran reader

بیشک یہ (سب کچھ جو بیان کیا گیا) بالکل سچ اور یقینی ہے۔

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:96 in the Quran reader

پس (اے پیغمبر، ) اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح (وتقدیس) کرو۔

[20] کہ یہی آخرت کی بڑی تیاری ہے اور اس نیک مشغلے میں لگ کر مکذبین کی دل آزار بیہودگیوں سے بھی یکسوئی رہتی ہے اور ان کے باطل خیالات کا رد بھی ہوتا ہے۔