56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsتفسیر الکتاب
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 56:1 in the Quran reader
جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آجائے گا
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ Open ayah 56:2 in the Quran reader
(اور) اس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ Open ayah 56:3 in the Quran reader
(بعضوں کو وہ) پست کر دے گی (اور بعضوں کے درجے) بلند کرے گی۔
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ Open ayah 56:4 in the Quran reader
(اور) جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ Open ayah 56:5 in the Quran reader
اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ کر دئیے جائیں گے۔
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ Open ayah 56:6 in the Quran reader
پھر وہ پراگندہ غبار بن جائیں گے۔
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ Open ayah 56:7 in the Quran reader
اور (اس وقت) تم لوگ تین قسم کے (گروہ میں تقسیم) ہوجاؤ گے۔
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ Open ayah 56:8 in the Quran reader
(ایک گروہ) تو دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا۔
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ Open ayah 56:9 in the Quran reader
اور (ایک گروہ) بائیں بازو والے، (سو) بائیں بازو والوں کی (بدنصیبی) کا کیا ٹھکانا۔
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ Open ayah 56:10 in the Quran reader
اور (رہے) سابقون (سو وہ تو) سبقت کرنے والے (لوگ ہی) ہیں۔
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ Open ayah 56:11 in the Quran reader
وہی (بارگاہِ الٰہی کے) مقرب ہیں۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 56:12 in the Quran reader
(وہ) عیش (وآرام) کے باغوں میں (ہوں گے) ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:13 in the Quran reader
(وہ) اگلوں میں سے بہت۔
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:14 in the Quran reader
اور پچھلوں میں سے کم (ہوں گے) ۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ Open ayah 56:15 in the Quran reader
(یہ مقربین) جڑاؤ تختوں پر تکیے لگائے ہوئے۔
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 56:16 in the Quran reader
آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ Open ayah 56:17 in the Quran reader
(ان کی خدمت میں) غلمان (بہشت) جو سدا غلمان ہی رہیں گے،
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ Open ayah 56:18 in the Quran reader
پیالے اور کنٹر اور (ایسی) شراب خالص کے جام لئے دوڑے پھرتے ہوں گے۔
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ Open ayah 56:19 in the Quran reader
جس (کے پینے) سے نہ تو ان کو درد سر لاحق ہوگا اور نہ وہ فتور عقل میں مبتلا ہوں گے۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ Open ayah 56:20 in the Quran reader
اور (غلمان ان کے سامنے طرح طرح کے) میوے (پیش کریں گے کہ) جسے چاہیں چن لیں۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 56:21 in the Quran reader
اور پرندوں کا گوشت (پیش کریں گے) جو انہیں مرغوب ہو۔
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ Open ayah 56:22 in the Quran reader
اور (ان کے لئے) بڑی بڑی (خوبصورت) آنکھوں والی حوریں ہوں گی
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ Open ayah 56:23 in the Quran reader
(ایسی حسین) جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 56:24 in the Quran reader
(یہ) صلہ (ہو گا) ان اعمال کا جو وہ (دنیا میں) کرتے رہے۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ Open ayah 56:25 in the Quran reader
وہاں وہ کوئی لغو یا گناہ کی بات نہ سنیں گے۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا Open ayah 56:26 in the Quran reader
بس (ہر طرف سے) سلام (ہی) سلام کی آوازیں (چلی آرہی ہوں گی) ۔
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:27 in the Quran reader
اور دائیں بازو والے، (سو) کیا کہنا دائیں بازو والوں کا۔
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ Open ayah 56:28 in the Quran reader
وہ بےخار بیریوں۔