56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsتفسیر الکتاب
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 56:29 in the Quran reader
تہہ بر تہہ کیلوں
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ Open ayah 56:30 in the Quran reader
اور پھیلے ہوئے سایوں
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ Open ayah 56:31 in the Quran reader
اور پانی کے جھرنوں۔
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ Open ayah 56:32 in the Quran reader
اور بکثرت پھلوں میں۔
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ Open ayah 56:33 in the Quran reader
(جو) نہ ختم ہوں اور نہ روک لئے جائیں۔
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ Open ayah 56:34 in the Quran reader
اور اونچے فرشوں (کی آسائش) میں (مزے کر رہے ہوں گے)
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ Open ayah 56:35 in the Quran reader
بیشک (ان کی بیویوں کو) ہم خاص اٹھان پر اٹھائیں گے۔
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ Open ayah 56:36 in the Quran reader
پس ان کو کنواریاں بنادیں گے
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ Open ayah 56:37 in the Quran reader
(اپنے شوہروں کی) دِلدادہ اور عمر میں ہم سِن۔
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ Open ayah 56:38 in the Quran reader
(یہ نعمتیں) دائیں بازو والوں کے لئے (ہوں گی) ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:39 in the Quran reader
وہ اگلوں میں سے (بھی) بہت۔
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:40 in the Quran reader
اور پچھلوں میں سے (بھی) بہت (ہوں گے) ۔
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ Open ayah 56:41 in the Quran reader
اور بائیں بازو والے، (سو) بائیں بازو والوں (کی بدحالی) کا کیا پوچھنا۔
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:42 in the Quran reader
وہ لو (کی لپٹ) ، کھولتے ہوئے پانی۔
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ Open ayah 56:43 in the Quran reader
اور کالے سیاہ دھوئیں کے سائے میں (ہوں گے)
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ Open ayah 56:44 in the Quran reader
جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ فرحت بخش۔
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ Open ayah 56:45 in the Quran reader
یہ لوگ اس سے پہلے (دُنیا میں بڑے) آسودہ حال تھے۔
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 56:46 in the Quran reader
اور (آسودگی کے غرے میں) گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے۔
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 56:47 in the Quran reader
اور (قیامت کی نسبت) کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں (ہوکر) رہ گئے تو کیا ہم (پھر) اٹھا کھڑے کئے جائیں گے۔
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 56:48 in the Quran reader
اور ہمارے آباؤ اجداد بھی ؟
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 56:49 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ اگلے اور پچھلے (سب) ۔
لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ Open ayah 56:50 in the Quran reader
ایک مقررہ دن کے وقت پر ضرور اکٹھے کئے جائیں گے۔
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ Open ayah 56:51 in the Quran reader
پھر بیشک اے گمراہو اور (قیامت کے) جھٹلانے والو۔
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ Open ayah 56:52 in the Quran reader
البتہ تم کو (دوزخ میں) زقوم کا درخت کھانا ہوگا۔
فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ Open ayah 56:53 in the Quran reader
پس اس سے پیٹ بھرنا پڑے گا۔
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ Open ayah 56:54 in the Quran reader
پھر اوپر سے کھولتا ہوا پانی (بھی) پینا ہوگا۔
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ Open ayah 56:55 in the Quran reader
پھر پینا بھی پیاسے اونٹوں کا سا پینا۔
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 56:56 in the Quran reader
یہ ہوگی ان کی ضیافت قیامت کے دن۔
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ Open ayah 56:57 in the Quran reader
(منکرو، اب بھی) ہم ہی نے تم کو پیدا کیا ہے تو تم (قیامت میں ہمارے دوبارہ پیدا کرنے کی) تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ Open ayah 56:58 in the Quran reader
کبھی تم نے (اس پر) غور کیا کہ (یہ نطفہ) جو تم (عورتوں کے رحم میں) پہنچاتے ہو
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ Open ayah 56:59 in the Quran reader
اس سے (انسان) تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں ؟
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ Open ayah 56:60 in the Quran reader
ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کر رکھا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 56:61 in the Quran reader
کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور ایک اور ہستی میں جس کو تم نہیں جانتے تم کو بنا کھڑا کریں۔
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 56:62 in the Quran reader
اور (اپنی) پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہی ہو، پھر سبق کیوں نہیں لیتے ؟