51. Surah Adh-Dhaariyat
الذارياتThe Winnowing Winds · 60 ayahsتفسیر الکتاب
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 51:38 in the Quran reader
اور (تمہارے لئے نشانی ہے) موسیٰ (کی سرگزشت) میں جب ہم نے اس کو صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا۔
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ Open ayah 51:39 in the Quran reader
تو اس نے اپنی قوت (کے زعم) میں سرتابی کی اور (موسیٰ کی نسبت) کہا کہ یہ (تو) جادوگر ہے یا دیوانہ۔
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌؕ Open ayah 51:40 in the Quran reader
آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو (عذاب میں) پکڑ لیا اور سب کو دریا میں پھینک دیا اور وہ تھا ہی قابل ملامت (اور مستحق عذاب) ۔
وَ فِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَۚ Open ayah 51:41 in the Quran reader
اور (تمہارے لئے نشانی ہے قوم) عاد (کے ہلاک ہونے) میں جب ہم نے ان پر ایک منحوس ہوا بھیج دی
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ Open ayah 51:42 in the Quran reader
وہ جس چیز پر بھی گزری اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا۔
وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ Open ayah 51:43 in the Quran reader
اور (تمہارے لئے نشانی ہے قوم) ثمود (کے ہلاک ہونے) میں (بھی) جب ان لوگوں سے کہا گیا تھا کہ کچھ مدت کے لئے اور مزے کرلو۔
فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ یَنْظُرُوْنَ Open ayah 51:44 in the Quran reader
مگر (اس تنبیہہ پر بھی) انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی تو ان کے دیکھتے دیکھتے ایک چنگھاڑ نے ان کو پکڑ لیا۔
فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَۙ Open ayah 51:45 in the Quran reader
پھر نہ وہ اٹھ ہی سکے اور نہ (ہم سے) بدلہ ہی لے سکے۔
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ۠ Open ayah 51:46 in the Quran reader
اور (ان سب سے) پہلے (ہم) قوم نوح کو (ہلاک کرچکے تھے) ۔ اس میں شک نہیں کہ وہ (بھی بڑے ہی) نافرمان لوگ تھے۔
وَ السَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ Open ayah 51:47 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) آسمان کو ہم نے اپنے دست (قدرت) سے بنایا ہے اور ہم (بڑی) وسیع قدرت رکھتے ہیں
وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ Open ayah 51:48 in the Quran reader
اور ہم ہی نے زمین کو بچھایا ہے تو (دیکھو) ہم (کیسے) اچھے بچھانے والے ہیں۔
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 51:49 in the Quran reader
اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں تاکہ تم (اس سے) سبق لو۔
فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ Open ayah 51:50 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ان لوگوں سے کہو کہ) دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لئے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔
وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ Open ayah 51:51 in the Quran reader
اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھہراؤ۔ میں تمہارے لئے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ Open ayah 51:52 in the Quran reader
اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے پاس کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے ساحر یا مجنوں نہ کہا ہو۔
اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 51:53 in the Quran reader
کیا لوگ ایک دوسرے کو اس بات کی وصیت کرتے چلے آئے ہیں ؟ (نہیں، ) بلکہ یہ سب ہیں ہی سرکش لوگ۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗ٘ Open ayah 51:54 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) ان کی (مطلق) پروا نہ کرو کیونکہ (ان کے کفر وانکار کا) تم پر کوئی الزام نہیں۔
وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 51:55 in the Quran reader
ہاں نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت ایمان والوں کو نفع پہنچاتی ہے۔
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ Open ayah 51:56 in the Quran reader
(اور دیکھو، ) ہم نے جنوں اور انسانوں کو پیدا ہی اسی غرض سے کیا ہے کہ وہ ہماری عبادت کریں۔
مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ Open ayah 51:57 in the Quran reader
ہم ان سے کچھ روزی کے خواہاں تو ہیں نہیں اور نہ اس کے خواہاں ہیں کہ ہم کو کھلائیں (پلائیں) ۔
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ Open ayah 51:58 in the Quran reader
اللہ تو خود ہی روزی رساں، قوت والا (اور) زبردست ہے۔
فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ Open ayah 51:59 in the Quran reader
پس ان ظالموں کی (سزا کی بھی) باری (علم الٰہی میں مقرر ہے) جیسے ان کے (گزرے ہوئے) ہم مشربوں کی باری (مقرر) تھی، تو یہ ہم سے (عذاب کی) جلدی نہ مچائیں۔
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠ Open ayah 51:60 in the Quran reader
آخر کو تباہی ہے کافروں کے لئے اس دن (کے آنے) سے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔