51. Surah Adh-Dhaariyat
الذارياتThe Winnowing Winds · 60 ayahsتفسیر الکتاب
وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ Open ayah 51:1 in the Quran reader
ہوائیں جو گرد اڑاتی ہیں،
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ Open ayah 51:2 in the Quran reader
پھر (پانی سے لدے ہوئے بادل کا) بوجھ اٹھاتی ہیں۔
فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ Open ayah 51:3 in the Quran reader
پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں۔
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ Open ayah 51:4 in the Quran reader
پھر ایک (بڑی ضروری) چیز کی تقسیم کرتی ہیں،
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ Open ayah 51:5 in the Quran reader
(غرض ہم کو) ان (ہواؤں) کی قسم ہے کہ جس (عذاب) کا تمہیں وعدہ دیا جا رہا ہے وہ سچ ہے۔
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 51:6 in the Quran reader
اور (اعمال کی) جزا (سزا) ضرور ہونی ہے۔
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ Open ayah 51:7 in the Quran reader
قسم ہے دھاریوں والے آسمان کی۔
اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ Open ayah 51:8 in the Quran reader
تم لوگ بیشک ایک اختلاف میں پڑے ہوئے ہو۔
یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ Open ayah 51:9 in the Quran reader
اس سے وہی روگردانی اختیار کرتا ہے جو (حق سے) پھرا ہوا ہے۔
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ Open ayah 51:10 in the Quran reader
ہلاک ہوں قیاس آرائیاں کرنے والے۔
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ Open ayah 51:11 in the Quran reader
جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں !
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ Open ayah 51:12 in the Quran reader
پوچھتے ہیں کہ (آخر) وہ جزا (سزا) کا دن کب آئے گا ؟
یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ Open ayah 51:13 in the Quran reader
اس دن یہ لوگ (کباب کی طرح) آگ پر سینکے جائینگے
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 51:14 in the Quran reader
(اور ان سے کہا جائے گا کہ) چکھو اپنی شرارت (کا مزا) ۔ یہی وہ (عذاب) ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 51:15 in the Quran reader
بیشک متقی لوگ (اس دن) باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ Open ayah 51:16 in the Quran reader
(اور) جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے (لپک لپک کر) لے رہے ہوں گے۔ یہ لوگ اس سے پہلے نیکوکار تھے۔
كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ Open ayah 51:17 in the Quran reader
(اور عبادت میں مشغول رہنے کے بہ سبب) رات کو بہت کم سوتے تھے۔
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ Open ayah 51:18 in the Quran reader
اور صبح سویرے استغفار کیا کرتے تھے۔
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ Open ayah 51:19 in the Quran reader
ان کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لئے۔
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ Open ayah 51:20 in the Quran reader
اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (اللہ کی قدرت کی بہت سی) نشانیاں ہیں،
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 51:21 in the Quran reader
اور خود تمہاری ذات میں (بھی، ) کیا تمہیں دکھائی نہیں دیتا ؟
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ Open ayah 51:22 in the Quran reader
اور آسمان میں تمہارا رزق بھی ہے اور وہ چیز بھی جس کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے۔
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠ Open ayah 51:23 in the Quran reader
پس قسم ہے آسمان اور زمین کے رب کی، یہ (بات) حق ہے (اور ایسی ہی یقینی) جیسے تم بول رہے ہو۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ Open ayah 51:24 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا ابراہیم کے معزز مہمانوں کی حکایت تم تک پہنچی ہے ؟
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ Open ayah 51:25 in the Quran reader
جب وہ اس کے پاس آئے تو انہوں نے سلام کیا۔ اس نے سلام کا جواب دیا (اور دل میں کہا کہ یہ) لوگ کچھ اجنبی (سے معلوم ہوتے) ہیں۔
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ Open ayah 51:26 in the Quran reader
پھر (چپکے سے) اپنے گھروالوں کے پاس گیا (اور) ایک (بھنا ہوا) فربہ بچھڑا (مہمانوں کے لئے) لے آیا۔
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘ Open ayah 51:27 in the Quran reader
اور اسے ان کے آگے پیش کیا (تو انہوں نے کھانے میں تامل کیا) ۔ ابراہیم نے کہا، '' آپ لوگ کھاتے نہیں ؟ ''
فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 51:28 in the Quran reader
(اس پر بھی انہوں نے کھانے سے انکار کیا تب) تو ابراہیم نے ان سے (ایک قسم کا) اندیشہ محسوس کیا۔ انہوں نے (اس کی یہ حالت دیکھ کر) کہا، '' آپ ڈرئیے نہیں '' اور اسے ایک ذی علم فرزند کی بشارت دی۔
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ Open ayah 51:29 in the Quran reader
تو (یہ سن کر) اس کی بیوی چلاتی ہوئی آگے بڑھی اور (تعجب سے) اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی، '' (اول تو) میں بڑھیا (پھر) بانجھ، (مجھ سے بیٹا کیسے ہوگا) ''۔
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 51:30 in the Quran reader
وہ بولے، '' ایسا ہی فرمایا ہے تمہارے رب نے۔ وہ بڑا حکمت والا (اور ہر چیز سے) واقف ہے ''۔
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 51:31 in the Quran reader
(اب ابراہیم نے فرشتوں سے) پوچھا، '' اے فرستادگان (الٰہی) آپ کو کیا مہم درپیش ہے ؟ ''
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 51:32 in the Quran reader
وہ بولے، '' ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ Open ayah 51:33 in the Quran reader
تاکہ ان لوگوں پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 51:34 in the Quran reader
جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لئے نشان کئے ہوئے ہیں ''
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 51:35 in the Quran reader
(غرض انجام یہ ہوا کہ) اس بستی میں جتنے اہل ایمان تھے ان کو ہم نے (وہاں سے) نکال لیا،
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ Open ayah 51:36 in the Quran reader
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کے ایک گھر کے سوا (کوئی اور گھر) نہیں پایا۔
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ Open ayah 51:37 in the Quran reader
اور (پتھراؤ کے بعد) ہم نے اس (بستی) میں ایک نشانی چھوڑ دی ان لوگوں کے لئے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہوں۔