5. Surah Al-Maaida
المائدةThe Table · 120 ayahsتفسیر الکتاب
وَ لَوْ كَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ النَّبِیِّ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 5:81 in the Quran reader
اگر یہ لوگ اللہ پر، اللہ کے پیغمبر پر اور جو کتاب اس پر نازل ہوئی تھی اس پر ایمان رکھتے تو (مسلمانوں کے مقابلے میں) کافروں کو اپنا دوست نہ بناتے۔ لیکن ان میں سے اکثر فاسق ہیں۔
لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَهُوْدَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا١ۚ وَ لَتَجِدَنَّ اَقْرَبَهُمْ مَّوَدَّةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰى١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنْهُمْ قِسِّیْسِیْنَ وَ رُهْبَانًا وَّ اَنَّهُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 5:82 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تم اہل ایمان کے ساتھ عداوت رکھنے میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے اور اہل ایمان کی دوستی میں سب سے زیادہ قریب ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں۔ یہ اس لئے کہ ان میں علماء اور درویش ہیں اور اس لئے کہ یہ لوگ تکبر نہیں کرتے۔
وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ Open ayah 5:83 in the Quran reader
اور جب یہ (نصاریٰ ) اس کلام کو سنتے ہیں جو (ہمارے اس) رسول پر اترا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی (کے اثر) سے ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے ہیں (اور) وہ (بےاختیار) بول اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے رب، ہم (اس کلام پر) ایمان لے آئے، پس ہمارا نام بھی (دین حق کی) تصدیق کرنے والوں میں لکھ لے۔
وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 5:84 in the Quran reader
اور (وہ کہتے ہیں، ) آخر ہم کیوں نہ ایمان لائیں اللہ پر اور جو حق بات ہمارے پاس آئی ہے اس پر اور اپنے رب سے اس کی توقع نہ رکھیں کہ وہ ہمیں نیک لوگوں (کے زمرے) میں شامل کرے ؟
فَاَثَابَهُمُ اللّٰهُ بِمَا قَالُوْا جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 5:85 in the Quran reader
تو (دیکھو، ) ان کے اس کہنے کے صلے میں اللہ نے ان کو ایسی جنتیں عطا کیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) وہ ہمیشہ (ہمیشہ) ان میں رہیں گے۔ یہ ہے بدلہ نیکو کاروں کے لئے۔
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠ Open ayah 5:86 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو یہی دوزخی ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ Open ayah 5:87 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جو پاکیزہ چیزیں اللہ نے تمہارے لئے حلال کردی ہیں ان کو (اپنے اوپر) حرام نہ کرلو اور حد سے تجاوز نہ کرو، (کیونکہ) اللہ حد سے گزرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔
وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 5:88 in the Quran reader
اور اللہ نے جو کچھ حلال اور پاکیزہ چیزیں تمہیں دے رکھی ہیں ان میں سے (بےتامل) کھاؤ اور جس اللہ پر تمہارا ایمان ہے اس (کی نافرمانی) سے ڈرتے رہو۔
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ١ؕ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ١ؕ وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 5:89 in the Quran reader
(لوگو، ) تمہاری لغو قسموں پر اللہ تم سے مواخذہ نہ کرے گا، لیکن جن قسموں کو تم مضبوط کرچکے ہو ان (کے توڑنے) پر تم سے (ضرور) مواخذہ کرے گا۔ سو اس (طرح کی قسمیں توڑنے) کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جیسا تم اپنے اہل و عیال کو کھلایا کرتے ہو، یا ان (دس مسکینوں) کو کپڑے پہنانا، یا ایک غلام آزاد کرنا، لیکن جس کو (یہ سب کچھ) میسر نہ ہو تو وہ پھر تین دن تک ( پے در پے) روزے رکھے۔ یہ ہے تمہاری قسموں کا کفارہ جب کہ تم (سمجھ بوجھ کر) قسم کھا بیٹھو۔ اور اپنی قسموں کی نگہداشت کیا کرو (کہ کھا کر توڑنی نہ پڑیں) ۔ اس طرح اللہ اپنے احکام تم سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکرگزار ہو۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Open ayah 5:90 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، شراب، جوا، آستانے اور پانسے (یہ سب) گندے شیطانی کام ہیں۔ پس ان سے اجتناب کرو تاکہ فلاح پاؤ۔
اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ عَنِ الصَّلٰوةِ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ Open ayah 5:91 in the Quran reader
شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈلوا دے اور تم کو یاد الٰہی اور نماز سے باز رکھے پھر کیا تم (ان برائیوں سے) باز رہو گے (یا نہیں) ؟
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ احْذَرُوْا١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 5:92 in the Quran reader
اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور باز آجاؤ (نافرمانی سے، ) پھر اگر تم نے روگردانی کی تو جان رکھو کہ ہمارے رسول کے ذمے تو (احکام کا) صاف صاف پہنچا دینا ہے (اور بس) ۔
لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠ Open ayah 5:93 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے وہ جو کچھ (حرمت کے حکم سے پہلے) کھا (پی) چکے ہیں اس کے لئے ان پر کوئی گناہ نہیں جب کہ وہ (آئندہ کے لئے) پرہیزگار ہوگئے اور ایمان لائے اور نیک کام کئے (اور جب انہیں کسی بات سے روکا گیا) تو (اس سے بھی) پرہیز کیا اور (حکم الٰہی پر) ایمان لائے اور (اسی طرح) پھر (روکے گئے تو پھر بھی) پرہیز کیا (اور حکم الٰہی پر ایمان لائے) اور اچھے کام کئے، (تو یقینا ایسے لوگوں سے ان کی سابقہ لغزشوں پر کوئی مواخذہ نہیں، وہ نیکو کار ہیں) اور اللہ نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَیَبْلُوَنَّكُمُ اللّٰهُ بِشَیْءٍ مِّنَ الصَّیْدِ تَنَالُهٗۤ اَیْدِیْكُمْ وَ رِمَاحُكُمْ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّخَافُهٗ بِالْغَیْبِ١ۚ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 5:94 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ اس شکار کے ذریعے سے ضرور تمہاری (فرماں برداری کی) آزمائش کرے گا جس تک تمہارے ہاتھ اور نیزے پہنچ سکیں تاکہ معلوم کرے کہ کون اس سے غائبانہ ڈرتا ہے۔ پھر اس (حکم) کے بعد بھی جو کوئی حد سے تجاوز کر جائے تو اس کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ وَ مَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ١ؕ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ Open ayah 5:95 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارو اور جو کوئی تم میں سے جان بوجھ کر شکار مارے گا تو جو جانور اس نے مارا ہے اس کے مانند مویشیوں میں سے ایک جانور جسے تم میں سے دو منصف آدمی ٹھہرا دیں (اس کو) بدلے میں دینا ہوگا اور یہ نذرانہ (خانہ) کعبہ پہنچایا جائے گا، یا نہیں تو (اس گناہ کے) کفارے میں مسکینوں کو (اس کی قیمت کے لحاظ سے) کھانا کھلائے یا پھر مسکینوں کی گنتی کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کئے کی سزا (کا مزا) چکھے۔ پہلے جو ہوچکا اس سے تو اللہ نے درگزر کیا اور (اب) جو کوئی (اس حرکت کا) اعادہ کرے گا تو اللہ اس سے (نافرمانی کا) بدلہ لے گا اور اللہ زبردست (اور) بدلہ لینے والا (بھی) ہے۔
اُحِلَّ لَكُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَ طَعَامُهٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِلسَّیَّارَةِ١ۚ وَ حُرِّمَ عَلَیْكُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ Open ayah 5:96 in the Quran reader
تمہارے لئے دریائی شکار اور کھانے کی دریائی چیزیں (جو بےشکار ہاتھ لگیں، احرام کی حالت میں) بھی حلال ہیں تاکہ ان سے تمہیں اور قافلے والوں کو فائدہ پہنچے۔ لیکن خشکی کا شکار جب تک تم احرام میں رہو تم پر حرام ہے۔ پس اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرتے رہو، کہ اسی کی طرف تم (سب) جمع کر کے لے جائے جاؤ گے۔
جَعَلَ اللّٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْیَ وَ الْقَلَآئِدَ١ؕ ذٰلِكَ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ Open ayah 5:97 in the Quran reader
اللہ نے مقدس گھر کعبہ کو لوگوں کے لئے (امن و جمعیت کے) قیام کا ذریعہ ٹھہرا دیا ہے، نیز حرمت کے مہینوں، (حج کی) قربانی اور (قربانی کے) ان جانوروں کو بھی جن (کو اللہ کی نیاز کے لئے خاص کر کے علامت کے طور پر ان) کے گلوں میں پٹے باندھ دیئے گئے ہوں (اس کام میں معاون بنادیا) ۔
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌؕ Open ayah 5:98 in the Quran reader
یہ اس لئے کہ تم کو معلوم ہوجائے کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ سب کا حال جانتا ہے اور اسے ہر چیز کا علم ہے۔ (اور یہ بھی) جان لو کہ اللہ سزا دینے میں (بھی) سخت ہے اور (ساتھ ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ Open ayah 5:99 in the Quran reader
رسول کے ذمے تو بجز تبلیغ کے اور کچھ نہیں، (عمل کرنا یا نہ کرنا تمہارا کام ہے) اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو۔
قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ Open ayah 5:100 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوسکتے خواہ ناپاک کی بہتات تم کو بھلی (ہی کیوں نہ) لگے۔ پس اے عقل والو، اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَسْئَلُوْا عَنْ اَشْیَآءَ اِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَسْئَلُوْا عَنْهَا حِیْنَ یُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُبْدَ لَكُمْ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ Open ayah 5:101 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، (پیغمبر سے) ایسی باتیں مت پوچھو جو تم پر ظاہر کردی جائیں تو تم کو بری لگیں اور ایسے وقت میں کہ قرآن نازل ہو رہا ہے تم انہیں پوچھو گے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی (پھر برا مانو گے اب تو) اللہ نے اس (حرکت) سے درگزر کیا اور وہ درگزر کرنے والا (اور) بردبار ہے۔
قَدْ سَاَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِهَا كٰفِرِیْنَ Open ayah 5:102 in the Quran reader
تم سے پہلے بھی لوگوں نے ایسی ہی باتیں (اپنے پیغمبروں سے) پوچھی تھیں پھر (نتیجہ یہ نکلا کہ) وہ کفر میں مبتلا ہوگئے۔
مَا جَعَلَ اللّٰهُ مِنْۢ بَحِیْرَةٍ وَّ لَا سَآئِبَةٍ وَّ لَا وَصِیْلَةٍ وَّ لَا حَامٍ١ۙ وَّ لٰكِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 5:103 in the Quran reader
اللہ نے نہ کوئی بحیرہ مقرر کیا ہے، نہ سائبہ، نہ وصیلہ اور نہ حام۔ مگر جو لوگ کافر ہیں وہ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں اور ان میں اکثر عقل نہیں رکھتے (اور سمجھتے ہیں کہ اللہ ان لغویات و خرافات سے خوش ہوگا) ۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ Open ayah 5:104 in the Quran reader
اور جب (ان لوگوں سے) کہا جاتا ہے کہ آؤ (عقل و بصیرت کی) اس بات کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور (اس کے) رسول کی طرف تو کہتے ہیں کہ ہمارے لئے تو بس وہی (طریقہ) کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ (اے پیغمبر، ان سے پوچھو کہ) اگر ان کے باپ دادا کچھ جانتے بوجھتے نہ ہوں اور نہ راہ راست پر ہوں (تو کیا پھر بھی ان کی اندھی تقلید کئے چلے جائیں گے ؟ )
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْ١ۚ لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْ١ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 5:105 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنی فکر کرو، کسی کا گمراہ ہونا تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اگر تم راہ راست پر ہو۔ تم سب کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم (دنیا میں) کیا کرتے تھے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا شَهَادَةُ بَیْنِكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِیْنَ الْوَصِیَّةِ اثْنٰنِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَیْرِكُمْ اِنْ اَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَاَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةُ الْمَوْتِ١ؕ تَحْبِسُوْنَهُمَا مِنْۢ بَعْدِ الصَّلٰوةِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ اِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِیْ بِهٖ ثَمَنًا وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۙ وَ لَا نَكْتُمُ شَهَادَةَ١ۙ اللّٰهِ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الْاٰثِمِیْنَ Open ayah 5:106 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم میں سے کسی کے سامنے موت آ کھڑی ہو (اور وہ وصیت کرنی چاہے) تو وصیت کے وقت تم میں سے (گواہی کے لئے) دو معتبر (آدمیوں) کی (گواہی چاہئے) ۔ یا اگر تم سفر میں ہو اور تم پر موت کی مصیبت آپڑے (اور مسلمان گواہ نہ مل سکیں) تو غیر (مسلموں) میں سے (دو گواہ ہوسکتے ہیں) ۔ پھر اگر تم کو (گواہوں کی صداقت میں) شبہ ہوجائے تو ان دونوں کو نماز کے بعد (مسجد میں) روک لو اور وہ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ ہم اپنی شہادت کسی فائدے کے لئے بیچنے والے نہیں اگرچہ وہ شخص (جس کے حق میں ہم گواہی دیں ہمارا) قرابت دار (ہی کیوں نہ) ہو اور نہ ہم اللہ کی گواہی کو چھپانے والے ہیں۔ اگر ہم ایسا کریں تو گناہ گاروں میں سے ہوں گے
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوْمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَیْنَاۤ١ۖ٘ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 5:107 in the Quran reader
پھر اگر پتہ چل جائے کہ وہ دونوں گواہ (جھوٹی گواہی دے کر) گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کی جگہ دوسرے دو (گواہ) ان لوگوں میں سے (گواہی دینے کے لئے) کھڑے ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہو اور (یہ نئے گواہ فریق مظلوم سے) قرب رکھنے والے (ہوں) ۔ پھر (یہ دو نئے گواہ) اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ ہماری گواہی ان دو گواہوں سے زیادہ درست ہے اور ہم نے (گواہی دینے میں کسی طرح کی) زیادتی نہیں کی۔ اگر کی ہو تو بیشک ہم ظالموں میں سے ہونگے۔
ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجْهِهَاۤ اَوْ یَخَافُوْۤا اَنْ تُرَدَّ اَیْمَانٌۢ بَعْدَ اَیْمَانِهِمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ Open ayah 5:108 in the Quran reader
اس طریقے سے زیادہ امید کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں گے یا (کم از کم) اسی بات ہی کا خوف کریں گے کہ (ایسا نہ ہو کہ ہماری) قسمیں فریق ثانی کی قسموں کے بعد رد کردی جائیں۔ (پس مسلمانو، ) اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرتے رہو اور (اس کا حکم اچھی طرح) سن لو، اور (یاد رکھو کہ) اللہ فاسقوں کو راہ راست نہیں دکھایا کرتا۔
یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اُجِبْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 5:109 in the Quran reader
(لوگو، اس دن کو یاد رکھو) جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تم کو (اپنی امتوں کی طرف سے) کیا جواب ملا تھا ؟ وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں۔ غیب کی باتیں تو تو ہی خوب جانتا ہے۔
اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَ١ۘ اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 5:110 in the Quran reader
اس دن (یہ معاملہ بھی پیش آئے گا کہ) اللہ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم، یاد کر وہ احسان جو ہم نے تجھ پر اور تیری ماں پر کئے تھے، ہم نے روح القدس سے تیری مدد کی تھی، تو لوگوں سے بات کرتا تھا گہوارے میں بھی اور بڑی عمر میں بھی اور ہم نے تجھ کو کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی تھی، تو ہمارے حکم سے پرندے کی صورت کی ایک مٹی کی مورت بناتا پھر اس میں پھونک مارتا تو وہ ہمارے حکم سے پرندہ بن جاتا تھا اور تو مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو ہمارے حکم سے اچھا کرتا تھا، تو مردوں کو ہمارے حکم سے (قبروں میں سے) نکال کھڑا کرتا تھا۔ اور ہم نے بنی اسرائیل کو تجھ (پر دست درازی کرنے) سے روکا تھا جب تو ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر گیا تھا تو ان میں سے جو لوگ (تیری رسالت کے) منکر تھے کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے
وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اَنْ اٰمِنُوْا بِیْ وَ بِرَسُوْلِیْ١ۚ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ Open ayah 5:111 in the Quran reader
اور جب ہم نے حواریوں پر الہام کیا تھا کہ ہم پر اور ہمارے رسول (عیسیٰ ) پر ایمان لاؤ تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایمان لائے اور (اے اللہ) تو (اس بات کا) گواہ رہ کہ ہم (تیرے) فرمانبردار (بندے) ہیں۔
اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 5:112 in the Quran reader
(حواریوں کے سلسلے میں یہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے کہ) جب حواریوں نے کہا تھا کہ اے عیسیٰ ابن مریم، کیا آپ کا رب ایسا کرسکتا ہے کہ آسمان پر سے ہم پر ایک خوان اتار دے ؟ عیسیٰ نے کہا کہ اللہ سے ڈرو (اور ایسی فرمائشیں نہ کرو) اگر تم مومن ہو
قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوْبُنَا وَ نَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَ نَكُوْنَ عَلَیْهَا مِنَ الشّٰهِدِیْنَ Open ayah 5:113 in the Quran reader
وہ بولے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس (خوان میں) سے کھانا کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوجائیں اور ہم جان لیں کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے وہ سچ ہے اور اس پر ہم گواہ ہوجائیں۔
قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ Open ayah 5:114 in the Quran reader
(اس پر) عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی کہ اے اللہ، اے ہمارے رب، ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل فرما کہ (اس کا آنا) ہمارے لئے اور ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لئے عید قرار پائے اور تیری (قدرت کی) ایک نشانی (ہو) ، ہمیں روزی دے، تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مُنَزِّلُهَا عَلَیْكُمْ١ۚ فَمَنْ یَّكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَاِنِّیْۤ اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُهٗۤ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 5:115 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا کہ وہ (خوان) ہم ضرور تم پر اتاریں گے پھر اس کے بعد تم میں سے جو شخص بھی انکار کرے گا تو ہم اس کو سزا بھی وہ دیں گے جو ہم نے دنیا جہان میں کسی کو نہ دی ہوگی۔
وَ اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰهَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالَ سُبْحٰنَكَ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ١ۗ بِحَقٍّ١ؐؕ اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٗ فَقَدْ عَلِمْتَهٗ١ؕ تَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ وَ لَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِكَ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ Open ayah 5:116 in the Quran reader
غرض (یہ احسانات یاد دلا کر) جب اللہ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم، کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ اللہ کے علاوہ مجھے اور میری ماں کو (بھی) معبود بنا لو ؟ (عیسیٰ جواب میں) عرض کرے گا کہ (اے پروردگار، ) تیری ذات پاک ہے، مجھ سے یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ میں (تیری شان میں) ایسی بات کہوں جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں۔ اگر میں نے یہ کہا ہوتا تو یقینا تجھے اس کا علم ہوتا (کیونکہ) تو (تو) میرے دل (تک) کی بات جانتا ہے اور میں تیرے دل کی بات نہیں جانتا۔ غیب کی باتیں تو تو ہی خوب جانتا ہے۔
مَا قُلْتُ لَهُمْ اِلَّا مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖۤ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ۚ وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 5:117 in the Quran reader
میں نے تو ان سے کچھ نہیں کہا مگر صرف وہی جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا (یعنی یہ) کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی۔ اور جب تک میں ان میں موجود رہا میں ان کا نگران (حال) تھا۔ پھر جب تو نے مجھے (دنیا سے) اٹھا لیا تو تو ہی ان کا نگہبان تھا اور تو تمام چیزوں کی خبر رکھتا ہے۔
اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ١ۚ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ Open ayah 5:118 in the Quran reader
اگر تو انہیں عذاب دے تو (تجھ کو اختیار ہے، ) یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کردے تو (کوئی تجھے روک نہیں سکتا کیونکہ) بلاشبہ تو زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
قَالَ اللّٰهُ هٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُهُمْ١ؕ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 5:119 in the Quran reader
(عیسیٰ کی یہ معروضات سن کر) اللہ فرمائے گا کہ (آج) وہ دن ہے کہ سچے انسانوں کو ان کی سچائی کام آئے گی۔ ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی، یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا فِیْهِنَّ١ؕ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 5:120 in the Quran reader
آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان میں ہے، سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔