5. Surah Al-Maaida
المائدةThe Table · 120 ayahsتفسیر الکتاب
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْكَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْكُفْرِ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوْبُهُمْ١ۛۚ وَ مِنَ الَّذِیْنَ هَادُوْا١ۛۚ سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ سَمّٰعُوْنَ لِقَوْمٍ اٰخَرِیْنَ١ۙ لَمْ یَاْتُوْكَ١ؕ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ مِنْۢ بَعْدِ مَوَاضِعِهٖ١ۚ یَقُوْلُوْنَ اِنْ اُوْتِیْتُمْ هٰذَا فَخُذُوْهُ وَ اِنْ لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوْا١ؕ وَ مَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ فِتْنَتَهٗ فَلَنْ تَمْلِكَ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَمْ یُرِدِ اللّٰهُ اَنْ یُّطَهِّرَ قُلُوْبَهُمْ١ؕ لَهُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ١ۖۚ وَّ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 5:41 in the Quran reader
اے پیغمبر، وہ لوگ تمہیں رنج میں نہ ڈالیں جو کفر کی راہ میں تیز گام ہیں (خواہ) ان میں سے ہوں جو اپنے منہ سے تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور ان کے دل (ہیں کہ مطلق) ایمان نہیں لائے، (خواہ) ان میں سے ہوں جو یہودی ہیں۔ یہ لوگ جھوٹ کے لئے کان لگانے والے ہیں، اور دوسرے لوگوں کی خاطر جو (ہنوز) تمہارے پاس نہیں آئے سن گن لیتے پھرتے ہیں (اور صحیح) باتوں کو ان کے مقامات (میں ثابت ہونے) کے بعد بدل دیا کرتے ہیں (اور لوگوں سے) کہتے ہیں کہ جو ہم کہتے ہیں اگر (محمد کی طرف سے) تم کو یہی (حکم) دیا جائے تو ماننا اور اگر تم کو (بعینہٖ ) یہی (حکم) نہ دیا جائے تو (اس سے) اجتناب کرنا۔ (اے پیغمبر، ) جس کو اللہ آزمائش میں مبتلا کرنا چاہے تو اس کے لئے اللہ پر تمہارا کچھ زور نہیں چل سکتا۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ (معصیت کی گندگی سے) پاک کرنا نہیں چاہتا۔ ان کے لئے دنیا میں (بھی) رسوائی ہے اور آخرت میں (بھی) ان کے لئے بڑا (سخت) عذاب۔
سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ اَكّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ١ؕ فَاِنْ جَآءُوْكَ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَنْ یَّضُرُّوْكَ شَیْئًا١ؕ وَ اِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ Open ayah 5:42 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) یہ لوگ جھوٹ کے لئے کان لگانے والے (اور) پکے حرام خور ہیں۔ پس اگر یہ لوگ (اپنے معاملات کا فیصلہ کرانے کے لئے) تمہارے پاس آئیں تو (تمہیں اختیار ہے کہ) ان کے درمیان فیصلہ کرو یا ان سے کنارہ کش رہو۔ اگر تم ان سے کنارہ کش ہوگئے تو یہ تمہیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔ اور اگر فیصلہ کرو تو ان میں (ٹھیک ٹھیک) انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو۔ بلاشبہ اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
وَ كَیْفَ یُحَكِّمُوْنَكَ وَ عِنْدَهُمُ التَّوْرٰىةُ فِیْهَا حُكْمُ اللّٰهِ ثُمَّ یَتَوَلَّوْنَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ۠ Open ayah 5:43 in the Quran reader
اور پھر یہ لوگ کس طرح تمہیں حَکَمْ بناتے ہیں جب کہ ان کے پاس تورات ہے اور اس میں اللہ کا حکم (موجود) ہے ؟ (کیوں اس کے مطابق فیصلہ نہیں کردیتے اور تمہارے پاس معاملہ لاتے ہیں) پھر اس کے بعد (بھی اللہ کے حکم سے) روگردانی کرتے ہیں (اور حقیقت یہ ہے کہ) یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰىةَ فِیْهَا هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۚ یَحْكُمُ بِهَا النَّبِیُّوْنَ الَّذِیْنَ اَسْلَمُوْا لِلَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوْا مِنْ كِتٰبِ اللّٰهِ وَ كَانُوْا عَلَیْهِ شُهَدَآءَ١ۚ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَ اخْشَوْنِ وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 5:44 in the Quran reader
بیشک ہم (ہی) نے تورات نازل کی تھی جس میں ہدایت اور روشنی ہے۔ (بنی اسرائیل کے) تمام نبی جو (اللہ کے) فرماں بردار (بندے) تھے اسی کے مطابق یہودیوں کو حکم دیتے رہے اور (اسی طرح) ان کے علماء و مشائخ (بھی) کیونکہ وہ کتاب اللہ کے محافظ ٹھہرائے گئے تھے اور اس (کے احکام و ہدایت) پر گواہ تھے۔ پس (اے گروہ یہود، اتباع حق کی راہ میں) انسانوں سے نہ ڈرو بلکہ ہم سے ڈرو اور ہماری آیتوں کو (دنیا کی) متاع قلیل کے عوض نہ بیچ ڈالو اور جو کوئی اللہ کی نازل کی ہوئی (کتاب) کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں۔
وَ كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ فِیْهَاۤ اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ١ۙ وَ الْعَیْنَ بِالْعَیْنِ وَ الْاَنْفَ بِالْاَنْفِ وَ الْاُذُنَ بِالْاُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّ١ۙ وَ الْجُرُوْحَ قِصَاصٌ١ؕ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهٖ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهٗ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ Open ayah 5:45 in the Quran reader
اور ہم نے (تورات میں یہودیوں کے لئے یہ حکم) لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا بدلہ (ویسے ہی زخم) ہے پھر جو شخص اس کو معاف کردے تو وہ اس (کے گناہوں) کا کفارہ ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ کی نازل کی ہوئی (شریعت) کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔
وَ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ١۪ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ فِیْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۙ وَّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَؕ Open ayah 5:46 in the Quran reader
اور پھر ان (پیغمبروں) کے بعد ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو بھیجا۔ وہ تورات کی جو اس کے سامنے (موجود) تھی تصدیق کرنے والا تھا اور اس کو ہم نے انجیل دی تھی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اور تورات کی جو اس کے سامنے (موجود) تھی (یہ انجیل) تصدیق کرنے والی اور پرہیزگاروں کے لئے ہدایت اور نصیحت تھی
وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ Open ayah 5:47 in the Quran reader
اور اہل انجیل پر لازم تھا کہ اس (قانون) کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے اور جو کوئی اللہ کے نازل کئے ہوئے (قانون) کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں۔
وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مُهَیْمِنًا عَلَیْهِ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ الْحَقِّ١ؕ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَّ مِنْهَاجًا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ لِّیَبْلُوَكُمْ فِیْ مَاۤ اٰتٰىكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ١ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَۙ Open ayah 5:48 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، اسی طرح اب) ہم نے تمہاری طرف (بھی) کتاب برحق بھیجی ہے جو ان کتابوں کی جو پہلے سے (موجود) ہیں تصدیق کرنے والی ہے اور ان کی محافظ (بھی) ہے۔ پس جو کچھ اللہ نے (تم پر) نازل کیا ہے تم (بھی) اسی کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو اور جو سچائی تمہارے پاس آچکی ہے اسے چھوڑ کر لوگوں کی خواہشوں کی پیروی نہ کرو۔ ہم نے تم میں سے ہر ایک (گروہ) کے لئے ایک '' شرع '' اور ایک '' منہاج '' ٹھہرا دی۔ اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بنا دیتا (اور مختلف شریعتوں اور طور طریقوں کا اختلاف رونما ہی نہ ہوتا) لیکن (اس نے ایسا نہیں کیا اور اس لئے نہیں کیا) تاکہ جو کچھ (تمہاری حالت اور ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً ) تمہیں دیا گیا ہے اس میں تمہیں آزمائے، پس نیکی (کی راہ) میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو۔ (بالآخر) تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتادے گا (کہ) جن باتوں میں تم اختلاف کرتے رہے ہو (ان کی حقیقت کیا ہے) ۔
وَ اَنِ احْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ وَ احْذَرْهُمْ اَنْ یَّفْتِنُوْكَ عَنْۢ بَعْضِ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكَ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّصِیْبَهُمْ بِبَعْضِ ذُنُوْبِهِمْ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوْنَ Open ayah 5:49 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) جو (کتاب) اللہ نے (تم پر) نازل کی ہے اسی کے مطابق لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو، نیز ان سے ہوشیار رہو کہ جو (کتاب) اللہ نے تمہاری طرف نازل کی ہے اس کے کسی حکم (کی تعمیل و نفاذ) میں یہ لوگ تمہیں ڈگمگا نہ دیں۔ پھر اگر یہ لوگ روگردانی کریں (اور حکم الٰہی نہ مانیں) تو جان لو کہ اللہ کو یہی منظور ہے کہ ان کے بعض گناہوں کی وجہ سے ان پر مصیبت نازل کرے اور یہ حقیقت ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں۔
اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِیَّةِ یَبْغُوْنَ١ؕ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ۠ Open ayah 5:50 in the Quran reader
پھر (جو لوگ احکام الٰہی کا فیصلہ پسند نہیں کرتے تو) کیا جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں ؟ حالانکہ جو لوگ (اللہ پر) یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا (اور) کون ہوسکتا ہے ؟
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ١ؔۘ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 5:51 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہود اور نصاریٰ کو اپنا دوست نہ بناؤ۔ یہ لوگ (تمہاری مخالفت میں) ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور (دیکھو، ) تم میں سے جو کوئی ان کو دوست بنائے گا تو وہ بیشک ان ہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالموں کو راہ (راست) نہیں دکھایا کرتا۔
فَتَرَى الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ یُّسَارِعُوْنَ فِیْهِمْ یَقُوْلُوْنَ نَخْشٰۤى اَنْ تُصِیْبَنَا دَآئِرَةٌ١ؕ فَعَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَ بِالْفَتْحِ اَوْ اَمْرٍ مِّنْ عِنْدِهٖ فَیُصْبِحُوْا عَلٰى مَاۤ اَسَرُّوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ نٰدِمِیْنَؕ Open ayah 5:52 in the Quran reader
اسی لئے تو (اے پیغمبر، ) تم دیکھتے ہو کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے وہ ان لوگوں کی طرف دوڑے جا رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں کہ (ان لوگوں سے الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے) کسی مصیبت کے چکر میں نہ آجائیں۔ تو (یقین کرو) وہ وقت دور نہیں جب اللہ (تمہیں) فتح دے دے گا یا اور کوئی خاص بات اپنی طرف سے (ظاہر کردے گا) تو (اس وقت یہ منافق) اس (بدگمانی) پر جو (اسلام کے غلبے اور اس کی صداقت کی نسبت) اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں شرمندہ ہوں گے۔
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ اِنَّهُمْ لَمَعَكُمْ١ؕ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فَاَصْبَحُوْا خٰسِرِیْنَ Open ayah 5:53 in the Quran reader
اور اہل ایمان کہیں گے کہ کیا یہ وہی لوگ ہیں جو بڑے زور و شور سے اللہ کی قسمیں کھایا کرتے تھے (اور ہم سے کہا کرتے تھے) کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟ (تو دیکھو، ) ان کے تمام اعمال (اس نفاق کی وجہ سے) اکارت گئے اور بالآخر (یہ سراسر) نقصان میں آگئے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰهُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤ١ۙ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّةٍ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ١٘ یُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَخَافُوْنَ لَوْمَةَ لَآئِمٍ١ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ Open ayah 5:54 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھرتا ہے تو (پھر جائے، اللہ کو اس کی ذرا بھی پروا نہیں، ) وہ ایسے گروہ کو (وجود میں) لے آئے گا جنہیں وہ دوست رکھتا ہوگا اور وہ اس کو دوست رکھنے والے ہوں گے، مومنوں کے ساتھ نرم اور کافروں کے ساتھ سخت ہوں گے، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اللہ (کی رحمت بڑی) وسیع (ہے اور وہ سب کچھ) جاننے والا ہے۔
اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ رٰكِعُوْنَ Open ayah 5:55 in the Quran reader
(مسلمانو، ) تمہارے دوست تو بس اللہ اور اس کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور ( ہر حال میں) اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں۔
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠ Open ayah 5:56 in the Quran reader
اور (یاد رکھو، ) جو کوئی اللہ اور اس کے رسول اور اہل ایمان سے دوستی رکھے گا تو (وہ اللہ کے گروہ میں سے ہے اور) بلاشبہ اللہ ہی کا گروہ غالب رہنے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَكُمْ هُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ الْكُفَّارَ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 5:57 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دی جا چکی ہے ان میں سے جنہوں نے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے انہیں اور (دوسرے) کافروں کو (اپنا) دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو اگر تم (واقعی) مومن ہو۔
وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوْهَا هُزُوًا وَّ لَعِبًا١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ Open ayah 5:58 in the Quran reader
اور جب تم (اذان دے کر لوگوں کو) نماز کے لئے بلاتے ہو تو یہ لوگ اس کو مذاق اور کھیل بنا لیتے ہیں۔ یہ اس سبب سے کہ یہ لوگ عقل نہیں رکھتے۔
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اَنَّ اَكْثَرَكُمْ فٰسِقُوْنَ Open ayah 5:59 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان سے) کہو کہ اے اہل کتاب، کیا تم ہم سے اس لئے بیر رکھتے ہو کہ ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اور جو ہماری طرف اترا ہے اس پر اور جو (اس سے) پہلے نازل ہوا اس پر اور (ہمارا یہ کہنا کہ) تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں ؟
قُلْ هَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ مَنْ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَ غَضِبَ عَلَیْهِ وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَ الْخَنَازِیْرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوْتَ١ؕ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ عَنْ سَوَآءِ السَّبِیْلِ Open ayah 5:60 in the Quran reader
(پھر ان سے) کہو کہ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ کون اللہ کے ہاں بہ اعتبار جزا کے بدتر ہے ؟ وہ جس پر اللہ نے لعنت کی اور اس پر اپنا غضب نازل کیا اور ان میں سے کتنوں کو بندر اور سور بنادیا اور جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی۔ یہی لوگ ہیں جو سب سے بدتر درجے میں ہیں اور سب سے زیادہ راہ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں۔
وَ اِذَا جَآءُوْكُمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ قَدْ دَّخَلُوْا بِالْكُفْرِ وَ هُمْ قَدْ خَرَجُوْا بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوْا یَكْتُمُوْنَ Open ayah 5:61 in the Quran reader
اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے حالانکہ وہ کفر لئے ہوئے آئے تھے اور کفر ہی لئے ہوئے گئے۔ اور جو کچھ یہ (دلوں میں) چھپائے ہوئے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے۔
وَ تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 5:62 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) تم ان میں بہتوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں اور مال حرام کھانے میں تیز گام ہیں (افسوس ان کے دعویٰ ایمان پر ! ) کیا ہی برے کام ہیں جو کر رہے ہیں !
لَوْ لَا یَنْهٰىهُمُ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْاِثْمَ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ Open ayah 5:63 in the Quran reader
کیوں ان کے مشائخ اور علماء انہیں جھوٹ بولنے اور حرام کھانے سے نہیں روکتے ؟ کیا ہی بری ان (مشائخ اور علماء) کی کارگزاری ہے !
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ یَدُ اللّٰهِ مَغْلُوْلَةٌ١ؕ غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ بَلْ یَدٰهُ مَبْسُوْطَتٰنِ١ۙ یُنْفِقُ كَیْفَ یَشَآءُ١ؕ وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْیَانًا وَّ كُفْرًا١ؕ وَ اَلْقَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ كُلَّمَاۤ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَهَا اللّٰهُ١ۙ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ Open ayah 5:64 in the Quran reader
اور یہودی کہتے ہیں کہ اللہ کا ہاتھ بندھ گیا ہے (حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ) انہی کے ہاتھ بندھ گئے ہیں۔ اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کی وجہ سے یہ ملعون ہوگئے۔ اللہ کے تو دونوں ہاتھ کشادہ ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ اور (اسی لئے تم دیکھو گے کہ) جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے ان میں سے بہتوں کی سرکشی اور کفر کو (اور) زیادہ بڑھا دے گا۔ چناچہ (اسی سرکشی اور کفر کا نتیجہ ہے کہ) ہم نے ان کے (مختلف فرقوں کے) درمیان قیامت تک کے لئے دشمنی اور کینہ ڈال دیا ہے۔ یہ جب کبھی جنگ کی آگ سلگاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے۔ یہ زمین میں فساد پھیلانے کے لئے سعی کرتے ہیں اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْكِتٰبِ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاَدْخَلْنٰهُمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 5:65 in the Quran reader
اگر (اس سرکشی کے بجائے) اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ضرور ان کی برائیاں ان سے دور کردیتے اور انہیں نعمت بھری جنتوں میں داخل کردیتے۔
وَ لَوْ اَنَّهُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ لَاَكَلُوْا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ١ؕ مِنْهُمْ اُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ سَآءَ مَا یَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 5:66 in the Quran reader
اور اگر وہ تورات و انجیل کو اور ان (صحیفوں) کو جو ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے بھیجے گئے تھے قائم رکھتے تو وہ خوب کھاتے (پیتے ان کے) اوپر سے (رزق برستا) اور نیچے سے (ابلتا) ۔ ان میں سے ایک گروہ میانہ رو (بھی) ہے لیکن ان میں اکثر (ایسے بد کردار ہیں کہ) جو کچھ کرتے ہیں (برائی ہی) برائی ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 5:67 in the Quran reader
اے پیغمبر، تمہارے رب کی طرف سے تم پر جو کچھ نازل ہوا ہے اسے (لوگوں تک) پہنچا دو ۔ اگر تم نے (ایسا) نہ کیا تو (سمجھا جائے گا کہ) تم نے اللہ کا (کوئی) پیغام (بھی لوگوں کو) نہیں پہنچایا۔ اللہ تم کو لوگوں (کے شر) سے محفوظ رکھے گا۔ یقینا اللہ کافروں کو (ایسی) راہ نہ دکھائے گا (کہ وہ تم پر دست درازی کرسکیں۔ )
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَیْءٍ حَتّٰى تُقِیْمُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْیَانًا وَّ كُفْرًا١ۚ فَلَا تَاْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 5:68 in the Quran reader
(اے پیغمبر، یہود و نصاریٰ سے) کہہ دو کہ اے اہل کتاب تم ہرگز کسی راہ پر نہیں جب تک کہ تم تورات اور انجیل کو اور جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے قائم نہ کرو اور (اے پیغمبر، تم دیکھو گے کہ) جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے (بجائے اس کے کہ وہ ہدایت کا موجب ہو) ان میں سے بہت سوں کی سرکشی اور کفر کو بڑھا دے گا۔ پس تم کافروں (کی حالت) پر (مطلق) افسوس نہ کرو۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئُوْنَ وَ النَّصٰرٰى مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ Open ayah 5:69 in the Quran reader
بیشک جو لوگ (قرآن پر) ایمان لا چکے ہیں (وہ ہوں) یا یہودی، اور نصاریٰ ہوں یا صابی، جو بھی اللہ اور روز آخرت پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ (کسی طرح کی) غمگینی (ہوگی) ۔
لَقَدْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ رُسُلًا١ؕ كُلَّمَا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُهُمْ١ۙ فَرِیْقًا كَذَّبُوْا وَ فَرِیْقًا یَّقْتُلُوْنَۗ Open ayah 5:70 in the Quran reader
یہ واقعہ ہے کہ ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا اور ان کے پاس (بہت سے) رسول بھیجے تھے مگر جب کبھی کوئی رسول ان کے پاس ایسا حکم لے کر آیا جس کو ان کا جی نہ چاہتا تھا تو بعض کو انہوں نے جھٹلایا اور بعض کو قتل کر ڈالا
وَ حَسِبُوْۤا اَلَّا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ فَعَمُوْا وَ صَمُّوْا ثُمَّ تَابَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ ثُمَّ عَمُوْا وَ صَمُّوْا كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 5:71 in the Quran reader
اور (اپنے نزدیک یہ) سمجھے کہ کوئی وبال نہ پڑے گا، پس اندھے اور بہرے بن گئے۔ پھر بھی اللہ نے ان کو معاف کیا تو ان میں سے بہتیرے (از سرنو) اندھے اور بہرے بن گئے اور (اب) جیسے کچھ ان کے کرتوت ہیں اللہ انہیں دیکھ رہا ہے۔
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ١ؕ وَ قَالَ الْمَسِیْحُ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰىهُ النَّارُ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Open ayah 5:72 in the Quran reader
یقینا وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی تو مسیح ابن مریم ہے حالانکہ (خود) مسیح نے کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل، اللہ (ہی) کی عبادت کرو، جو میرا رب (بھی) ہے اور تمہارا رب (بھی) ، (اور) جس کسی نے اللہ کے ساتھ (کسی دوسرے کو) شریک ٹھہرایا تو اللہ نے اس پر جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور (ایسے) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ١ۘ وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ؕ وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 5:73 in the Quran reader
یقینا وہ لوگ (بھی) کافر ہوئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں سے ایک ہے حالانکہ کوئی معبود نہیں ہے مگر وہی معبود یگانہ، اور (دیکھو، ) جو کچھ یہ کہتے ہیں اگر اس سے باز نہ آئے تو ان میں جو لوگ کفر کرتے رہے ہیں انہیں درد ناک عذاب پیش آئے گا۔
اَفَلَا یَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 5:74 in the Quran reader
پھر کیا (اتنے سمجھانے پر بھی) اللہ سے توبہ اور استغفار نہیں کرتے ؟ حالانکہ اللہ تو (بڑا ہی) بخشنے والا (اور) ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔
مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ١ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ١ؕ وَ اُمُّهٗ صِدِّیْقَةٌ١ؕ كَانَا یَاْكُلٰنِ الطَّعَامَ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُبَیِّنُ لَهُمُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ Open ayah 5:75 in the Quran reader
مسیح ابن مریم رسول کے سوا اور کچھ نہیں، اس سے پہلے بھی (اور) رسول گزر چکے ہیں، اور اس کی ماں (بھی اس کے سوا کچھ نہ تھی کہ) ایک راست باز عورت تھی۔ یہ دونوں (تمام انسانوں کی طرح) کھانا کھاتے پیتے تھے۔ (اے پیغمبر، ) دیکھو کس طرح ہم ان لوگوں سے کھول کھول کر دلائل بیان کرتے ہیں، پھر دیکھو کہ یہ کدھر الٹے پھرے جاتے ہیں۔
قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا١ؕ وَ اللّٰهُ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ Open ayah 5:76 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو، کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اس کی بندگی کرتے ہو جو تمہارے لئے نہ نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا۔ (اختیار تو درکنار اس کو تمہارے نفع نقصان کی خبر تک نہیں) اور سب کچھ سننے والا (اور) جاننے والا تو اللہ ہی ہے۔
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ غَیْرَ الْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعُوْۤا اَهْوَآءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوْا مِنْ قَبْلُ وَ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا وَّ ضَلُّوْا عَنْ سَوَآءِ السَّبِیْلِ۠ Open ayah 5:77 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہو کہ اے اہل کتاب، اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور نہ ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرو جو (تم سے) پہلے (خود) گمراہ ہوئے اور بہتوں کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔
لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ Open ayah 5:78 in the Quran reader
بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ان پر (پہلے) داؤد اور (پھر) مریم کے بیٹے عیسیٰ کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور حد سے گزر گئے تھے
كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ Open ayah 5:79 in the Quran reader
اور جو برے کام وہ کرتے تھے ان سے وہ ایک دوسرے کو منع نہ کرتے تھے۔ (کیا ہی) برے فعل تھے جو وہ کیا کرتے تھے۔
تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ اَنْ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ فِی الْعَذَابِ هُمْ خٰلِدُوْنَ Open ayah 5:80 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) تم ان (یہود) میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ (مسلمانوں کے مقابلے میں) کفار سے دوستی رکھتے ہیں۔ کیا ہی برا (سامان آخرت) ہے جو ان کے نفسوں نے ان کے لئے بھیجا ہے جس کی وجہ سے اللہ ان سے ناراض ہوا اور وہ (آخرت میں) دائمی عذاب میں رہنے والے ہیں۔