4. Surah An-Nisaa
النساءThe Women · 176 ayahsتفسیر الکتاب
فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًا٢ؕؐ Open ayah 4:41 in the Quran reader
پھر (سوچو کہ اس وقت ان لوگوں کا) کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے پیغمبر، ) تمہیں ان لوگوں پر گواہ کھڑا کریں گے۔
یَوْمَئِذٍ یَّوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ عَصَوُا الرَّسُوْلَ لَوْ تُسَوّٰى بِهِمُ الْاَرْضُ١ؕ وَ لَا یَكْتُمُوْنَ اللّٰهَ حَدِیْثًا۠ Open ayah 4:42 in the Quran reader
اس وقت وہ لوگ جنہوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا تھا اور رسول کی نافرمانی کی تھی تمنا کریں گے کہ کاش (وہ زمین میں دھنس جائیں اور) زمین ان کے اوپر برابر ہوجائے اور (اس دن یہ لوگ) اللہ سے کوئی بات بھی چھپا نہ سکیں گے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْتُمْ سُكٰرٰى حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَ لَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا Open ayah 4:43 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے پاس نہ جانا یہاں تک کہ (نشہ اتر جائے اور) جو کچھ (زبان سے) کہو اس کو سمجھنے لگو اور نہ حالت جنابت میں بھی (نماز کے پاس جانا) جب تک کہ غسل نہ کرلو الا یہ کہ تم مسافر ہو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آئے یا بیویوں سے ہم بستری کی ہو اور تم کو پانی میسر نہ آئے تو پاک مٹی لے کر تیمم یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں کا مسح کرلو۔ بیشک اللہ درگزر کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ یَشْتَرُوْنَ الضَّلٰلَةَ وَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ تَضِلُّوا السَّبِیْلَؕ Open ayah 4:44 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے ان لوگوں (کے حال) پر نظر نہیں کی جن کو کتاب (الٰہی کے علم میں) سے ایک حصہ دیا گیا تھا ؟ وہ (ہدایت کے بدلے) گمراہی خرید رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم بھی گمراہ ہوجاؤ۔
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِاَعْدَآئِكُمْ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَلِیًّا١٘ۗ وَّ كَفٰى بِاللّٰهِ نَصِیْرًا Open ayah 4:45 in the Quran reader
اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور (تمہارے لئے) اللہ کی حمایت کفایت کرتی ہے اور اللہ کی مددگاری کافی ہے۔
مِنَ الَّذِیْنَ هَادُوْا یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ وَ یَقُوْلُوْنَ سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا وَ اسْمَعْ غَیْرَ مُسْمَعٍ وَّ رَاعِنَا لَیًّۢا بِاَلْسِنَتِهِمْ وَ طَعْنًا فِی الدِّیْنِ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا وَ اسْمَعْ وَ انْظُرْنَا لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَقْوَمَ١ۙ وَ لٰكِنْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا Open ayah 4:46 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) یہود میں کچھ (لوگ ایسے بھی) ہیں جو الفاظ کو ان کی اصلی جگہ سے پھیر دیا کرتے ہیں اور دین (حق) کے خلاف طعنہ زنی کی راہ سے '' سَمِعْنَا وَ عَصَیْنَا '' اور '' اِسْمَعْ غَیْرَ مُسْمَعِ '' اور '' رَاعِنَا '' کہہ کر (تم سے) خطاب کرتے ہیں اور اگر وہ '' سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا '' اور '' اِسْمَعْ '' اور '' اُنظُرنَا '' کہہ کر خطاب کرتے تو ان کے حق میں بہتر اور درست تر ہوتا مگر ان پر تو ان کے کفر کی وجہ سے اللہ کی پھٹکار ہے، پس ان میں سے تھوڑے ہی لوگ ایمان لاتے ہیں۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اٰمِنُوْا بِمَا نَزَّلْنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّطْمِسَ وُجُوْهًا فَنَرُدَّهَا عَلٰۤى اَدْبَارِهَاۤ اَوْ نَلْعَنَهُمْ كَمَا لَعَنَّاۤ اَصْحٰبَ السَّبْتِ١ؕ وَ كَانَ اَمْرُ اللّٰهِ مَفْعُوْلًا Open ayah 4:47 in the Quran reader
اے اہل کتاب، ایمان لے آؤ اس (قرآن) پر جو ہم نے نازل فرمایا ہے اور اس (کتاب) کی تصدیق بھی کرتا ہے جو تمہارے پاس ہے اس سے پہلے کہ ہم (لوگوں کے) چہرے مسخ کر کے ان کی گدیو ّں میں لگا دیں یا جس طرح ہم نے سبت والوں پر لعنت کی تھی اسی طرح ان پر بھی لعنت کریں اور (یاد رکھو کہ) اللہ کا حکم نافذ ہو کر رہتا ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدِ افْتَرٰۤى اِثْمًا عَظِیْمًا Open ayah 4:48 in the Quran reader
اللہ یہ بات کبھی معاف کرنے والا نہیں کہ اس کے ساتھ (کسی کو) شریک گردانا جائے۔ ہاں اس کے سوا (جتنے گناہ ہیں) وہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے (کسی کو) اللہ کا شریک گردانا تو اس نے (اللہ پر) افترا پردازی کی جو (بہت ہی) بڑا گناہ ہے۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُزَكُّوْنَ اَنْفُسَهُمْ١ؕ بَلِ اللّٰهُ یُزَكِّیْ مَنْ یَّشَآءُ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا Open ayah 4:49 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے ان لوگوں (کے حال) پر نظر نہیں کی جو آپ بڑے پاک بنتے ہیں حالانکہ اللہ جسے چاہے پاک (صاف) کرے اور (انہیں جو پاکیزگی نہیں ملتی تو درحقیقت) ان پر ذرہ بھر ظلم نہیں کیا جاتا۔
اُنْظُرْ كَیْفَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ كَفٰى بِهٖۤ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ Open ayah 4:50 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) دیکھو (تو سہی) یہ لوگ اللہ پر کیسے (کیسے) جھوٹ (بہتان) باندھ رہے ہیں اور صریح جرم کے لئے یہی (ایک گناہ) کافی ہے۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ یُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوْتِ وَ یَقُوْلُوْنَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا هٰۤؤُلَآءِ اَهْدٰى مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا سَبِیْلًا Open ayah 4:51 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے ان لوگوں (کے حال) پر نظر نہیں کی جن کو کتاب (الٰہی کے علم میں) سے ایک حصہ دیا گیا تھا۔ (ان کا حال یہ ہے کہ) وہ جبت اور طاغوت کو مانتے ہیں اور کافروں کی نسبت کہتے ہیں کہ مسلمانوں سے تو کہیں زیادہ یہی لوگ راہ راست پر ہیں۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ١ؕ وَ مَنْ یَّلْعَنِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ نَصِیْرًاؕ Open ayah 4:52 in the Quran reader
(یقین کرو) یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کرے ممکن نہیں کہ تم (کسی کو) اس کا مددگار پاؤ۔
اَمْ لَهُمْ نَصِیْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا یُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِیْرًاۙ Open ayah 4:53 in the Quran reader
کیا ان کے قبضے میں حکومت کا کوئی حصہ ہے ؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ (اس میں سے) لوگوں کو رائی برابر بھی نہ دیتے۔
اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ فَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اٰلَ اِبْرٰهِیْمَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ اٰتَیْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِیْمًا Open ayah 4:54 in the Quran reader
پھر کیا یہ لوگوں سے اس لئے حسد کر رہے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا ؟ تو (یہ کوئی بات نہیں، پہلے بھی) ابراہیم کی اولاد کو ہم نے کتاب اور حکمت دی تھی اور بڑی بھاری سلطنت (بھی) عطا کی تھی
فَمِنْهُمْ مَّنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ صَدَّ عَنْهُ١ؕ وَ كَفٰى بِجَهَنَّمَ سَعِیْرًا Open ayah 4:55 in the Quran reader
پھر لوگوں میں سے کوئی تو اس (کتاب) پر ایمان لایا اور کوئی اس سے ٹھٹک رہا (اور جو ٹھٹک رہا اس کے لئے تو) بس دوزخ کی آگ ہی کافی ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِیْهِمْ نَارًا١ؕ كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُهُمْ بَدَّلْنٰهُمْ جُلُوْدًا غَیْرَهَا لِیَذُوْقُوا الْعَذَابَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَزِیْزًا حَكِیْمًا Open ayah 4:56 in the Quran reader
(یاد رکھو، ) جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا ہم یقینا قیامت کے دن ان کو آتش (دوزخ) میں جھونکیں گے۔ جب ان کی کھالیں گل جائیں گی تو ہم ان کی جگہ دوسری کھالیں پیدا کردیں گے تاکہ وہ عذاب (کا مزا اچھی طرح) چکھیں۔ بیشک اللہ زبردست (اور) حکمت والا ہے۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ لَهُمْ فِیْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ١٘ وَّ نُدْخِلُهُمْ ظِلًّا ظَلِیْلًا Open ayah 4:57 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام (بھی) کئے ہم ان کو (بہشت کے) ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی (اور وہ) ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان (باغوں) میں ان کے لئے پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور ہم انہیں گھنی چھاؤں میں رکھیں گے۔
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰۤى اَهْلِهَا١ۙ وَ اِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ نِعِمَّا یَعِظُكُمْ بِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا Open ayah 4:58 in the Quran reader
(مسلمانو، ) اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کردیا کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو۔ کیا ہی اچھی بات ہے جس کی اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔ بلاشبہ وہ (سب کچھ) سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْ١ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا۠ Open ayah 4:59 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور اپنے اولوالامر کی اور اگر تم کسی معاملے میں آپس میں جھگڑ پڑو تو اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف پھیر دو اگر تم (واقعی) اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔ اسی میں ہی (تمہارے حق میں) بہتری ہے اور انجام کار کے اعتبار سے بھی (یہی طریقہ) بہت اچھا ہے۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یَزْعُمُوْنَ اَنَّهُمْ اٰمَنُوْا بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَحَاكَمُوْۤا اِلَى الطَّاغُوْتِ وَ قَدْ اُمِرُوْۤا اَنْ یَّكْفُرُوْا بِهٖ١ؕ وَ یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّضِلَّهُمْ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا Open ayah 4:60 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے ان لوگوں (کے حال) پر نظر نہیں کی جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ جو کچھ تم پر نازل ہوا ہے اور جو کچھ تم سے پہلے نازل ہوچکا ہے وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں (لیکن) چاہتے ہیں کہ اپنے مقدمے طاغوت کے پاس لے جائیں حالانکہ انہیں اس سے انکار کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ (دراصل بات یہ ہے کہ) شیطان انہیں بھٹکا کر (راہ راست سے) بڑی دور لے جانا چاہتا ہے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ رَاَیْتَ الْمُنٰفِقِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْكَ صُدُوْدًاۚ Open ayah 4:61 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس کتاب کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور رسول (کے حکم) کی طرف تو تم (ان) منافقوں کو دیکھتے ہو کہ تم سے کتراتے ہیں۔
فَكَیْفَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ ثُمَّ جَآءُوْكَ یَحْلِفُوْنَ١ۖۗ بِاللّٰهِ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّاۤ اِحْسَانًا وَّ تَوْفِیْقًا Open ayah 4:62 in the Quran reader
پھر (اس وقت ان کا) کیا حال ہوگا جب ان کے اپنے ہاتھوں کی لائی ہوئی مصیبت ان پر آپڑے گی۔ (اس وقت) تو یہ تمہارے پاس قسمیں کھاتے ہوئے (دوڑے) آئیں گے کہ واللہ ہماری غرض تو حسن سلوک اور (آپس میں) میل ملاپ کی تھی۔
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یَعْلَمُ اللّٰهُ مَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ۗ فَاَعْرِضْ عَنْهُمْ وَ عِظْهُمْ وَ قُلْ لَّهُمْ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَوْلًۢا بَلِیْغًا Open ayah 4:63 in the Quran reader
یہ وہ لوگ ہیں کہ (بس) اللہ ہی جانتا ہے کہ جو کچھ ان کے دلوں میں ہے۔ پس (اے پیغمبر، ) تمہیں چاہئے کہ ان سے چشم پوشی کرو، انہیں نصیحت کرتے رہو اور ان سے ایسی بات کہو جو ان کے دلوں میں اتر جائے۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا Open ayah 4:64 in the Quran reader
(انہیں بتادو کہ) ہم نے جو بھی رسول بھیجا وہ اس غرض سے تھا کہ ہمارے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔ اور جب ان لوگوں نے (تمہاری نافرمانی کر کے) اپنے اوپر آپ ظلم کرلیا تھا (اس وقت) یہ لوگ تمہارے پاس آتے اور اللہ سے معافی مانگتے اور رسول بھی ان کے لئے معافی چاہتا تو یقینا اللہ کو بڑا توبہ قبول کرنے والا ( اور) ہمیشہ رحم کرنے والا پاتے۔
فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا Open ayah 4:65 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) تمہارے رب کی قسم، یہ (کبھی) مومن نہیں (ہو سکتے) جب تک کہ اپنے باہمی جھگڑوں میں یہ تمہیں حَکَمْ نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دلوں میں ذرا بھی تنگی نہ پائیں اور (دل و جان سے اس کو) تسلیم نہ کرلیں۔
وَ لَوْ اَنَّا كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ اَنِ اقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْ اَوِ اخْرُجُوْا مِنْ دِیَارِكُمْ مَّا فَعَلُوْهُ اِلَّا قَلِیْلٌ مِّنْهُمْ١ؕ وَ لَوْ اَنَّهُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِهٖ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ وَ اَشَدَّ تَثْبِیْتًاۙ Open ayah 4:66 in the Quran reader
اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ آپ اپنے تئیں ہلاک کرو یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو ان میں سے چند آدمیوں کے سوا کوئی بھی اس کی تعمیل نہ کرتا۔ حالانکہ جس بات کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو ان کے حق میں یہ بہتر بھی ہوتا اور انہیں ثابت قدم رکھنے والا بھی۔
وَّ اِذًا لَّاٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ لَّدُنَّاۤ اَجْرًا عَظِیْمًاۙ Open ayah 4:67 in the Quran reader
اور اس صورت میں ہم ان کو ضرور اپنی طرف سے بہت بڑا اجر عطا کرتے۔
وَّ لَهَدَیْنٰهُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا Open ayah 4:68 in the Quran reader
اور انہیں سیدھی راہ دکھا دیتے۔
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَ١ۚ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِیْقًاؕ Open ayah 4:69 in the Quran reader
اور جو کوئی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے تو ایسے ہی لوگ (آخرت میں) ان (مقبول بندوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدیقین، شہداء اور صالحین اور یہ کیا ہی اچھے رفیق ہیں !
ذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ عَلِیْمًا۠ Open ayah 4:70 in the Quran reader
یہ اللہ کی طرف سے فضل ہے اور (انسان کا حال جاننے کے لئے) اللہ کا علم کافی ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوْا جَمِیْعًا Open ayah 4:71 in the Quran reader
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنی حفاظت اور تیاری میں لگے رہو۔ پھر (جب وقت آجائے تو دشمنوں کے مقابلے میں) نکلو الگ الگ گروہوں میں ہو کر یا (سب) اکٹھے ہو کر (جیسا موقع اور مصلحت ہو) ۔
وَ اِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَّیُبَطِّئَنَّ١ۚ فَاِنْ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ قَالَ قَدْ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیَّ اِذْ لَمْ اَكُنْ مَّعَهُمْ شَهِیْدًا Open ayah 4:72 in the Quran reader
اور یقینا تم میں کوئی ایسا بھی ہے کہ (اگر جنگ کی پکار ہوجائے تو نکلنے میں عمداً ) دیر کرے۔ پھر اگر کوئی مصیبت آپڑے تو کہے کہ اللہ نے مجھ پر بڑا ہی احسان کیا کہ ان لوگوں کے ساتھ نہ تھا
وَ لَئِنْ اَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللّٰهِ لَیَقُوْلَنَّ كَاَنْ لَّمْ تَكُنْۢ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهٗ مَوَدَّةٌ یّٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ مَعَهُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِیْمًا Open ayah 4:73 in the Quran reader
اور اگر تم پر اللہ کا فضل ہو تو (اس بےتعلقی کے ساتھ) بول اٹھے گویا تمہارے اور اس کے درمیان دوستی و محبت کا (رشتہ) تھا ہی نہیں، کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرلیتا۔
فَلْیُقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ الَّذِیْنَ یَشْرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا بِالْاٰخِرَةِ١ؕ وَ مَنْ یُّقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَیُقْتَلْ اَوْ یَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِیْهِ اَجْرًا عَظِیْمًا Open ayah 4:74 in the Quran reader
پس جو لوگ آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی (اللہ کے ہاتھ) فروخت کرچکے ہیں انہیں چاہئے کہ (ایسے لوگوں کی روش نہ اختیار کریں اور) اللہ کی راہ میں (دشمنوں سے) لڑیں اور جو کوئی اللہ کی راہ میں لڑے اور پھر مارا جائے یا غالب رہے (ہر حال میں) ہم اسے ضرور اجر عظیم عطا کریں گے۔
وَ مَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَ النِّسَآءِ وَ الْوِلْدَانِ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَا١ۚ وَ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّا١ۙۚ وَّ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِیْرًاؕ Open ayah 4:75 in the Quran reader
(مسلمانو، ) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ اللہ کی راہ میں ان بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو (ظالموں کے تشدد سے عاجز آ کر) فریاد کر رہے ہیں کہ اے ہمارے رب، ہم کو اس بستی سے نجات دلا جہاں کے رہنے والے (ہم پر) ظلم کر رہے ہیں اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی اور مددگار کھڑا کردے۔
اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ الطَّاغُوْتِ فَقَاتِلُوْۤا اَوْلِیَآءَ الشَّیْطٰنِ١ۚ اِنَّ كَیْدَ الشَّیْطٰنِ كَانَ ضَعِیْفًا۠ Open ayah 4:76 in the Quran reader
جو ایمان والے ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں وہ طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں، پس (مسلمانو، ) تم شیطان کے حمایتیوں سے لڑو (اور ان کی کثرت کی کچھ پروا نہ کرو کیونکہ) شیطان کی (جتنی) تدبیریں (ہیں سب) بودی ہیں۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ قِیْلَ لَهُمْ كُفُّوْۤا اَیْدِیَكُمْ وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ١ۚ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْهُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْیَةِ اللّٰهِ اَوْ اَشَدَّ خَشْیَةً١ۚ وَ قَالُوْا رَبَّنَا لِمَ كَتَبْتَ عَلَیْنَا الْقِتَالَ١ۚ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنَاۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍ١ؕ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ١ۚ وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى١۫ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا Open ayah 4:77 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے ان لوگوں (کے حال) پر نظر نہیں کی جن کو حکم دیا گیا تھا کہ (جنگ و خونریزی سے) اپنے ہاتھوں کو روکے رکھو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیاکرو ؟ پھر جب ان پر قتال فرض کردیا گیا تو ان میں سے ایک گروہ انسانوں سے ایسا ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے یا اس سے بھی بڑھ کر۔ لگے کہنے، اے ہمارے رب، تو نے ہم پر جنگ کیوں فرض کردی، کچھ اور مہلت کیوں نہ دی ؟ (اے پیغمبر، ان لوگوں سے) کہہ دو (کہ جس دنیا کی محبت میں تم موت سے بھاگ رہے ہو اس) دنیا کا سرمایہ تو (بہت ہی) قلیل ہے اور جو شخص تقویٰ اختیار کرے اس کے لئے تو آخرت ہی (کا سرمایہ کہیں) بہتر ہے اور (وہاں) تم لوگوں (میں سے کسی) کی ذرہ برابر بھی حق تلفی نہ ہوگی۔
اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍ١ؕ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ یَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌ یَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِكَ١ؕ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ فَمَالِ هٰۤؤُلَآءِ الْقَوْمِ لَا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ حَدِیْثًا Open ayah 4:78 in the Quran reader
(لوگو، ) تم کہیں بھی ہو موت تمہیں پالے گی اگرچہ تم مضبوط قلعوں (ہی) میں (کیوں نہ بند) ہو۔ اور (اے پیغمبر، ) ان لوگوں کو کچھ فائدہ پہنچ جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر کوئی نقصان پہنچتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تمہاری طرف سے ہے۔ تم (ان سے) کہو کہ (نفع ہو یا نقصان) سب اللہ کی طرف سے ہے۔ پھر ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ کوئی بات بھی سمجھ نہیں سکتے !