38. Surah Saad

صThe letter Saad · 88 ayahsتفسیر الکتاب

Ayahs 38:72–88

فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 38:72 in the Quran reader

تو جب ہم اسے پورا بنا چکیں اور اس میں اپنی روح میں سے (کچھ) پھونک دیں تو تم اس کے آگے سجدے میں گر جانا۔

فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 38:73 in the Quran reader

چناچہ سارے کے سارے فرشتوں نے سجدہ کیا۔

اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 38:74 in the Quran reader

مگر (ایک) ابلیس نے کہ وہ گھمنڈ میں آگیا اور کافروں میں سے ہوگیا۔

قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ Open ayah 38:75 in the Quran reader

(اللہ نے ابلیس سے) پوچھا، '' اے ابلیس، تجھے کس چیز نے اسے سجدہ کرنے سے روکا، جسے ہم نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا ہے، یہ تو نے تکبر کیا ہے یا تو کوئی برتر ہستی ہے ؟ ''

قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ Open ayah 38:76 in the Quran reader

وہ بولا، '' میں اس سے بہتر ہوں۔ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے۔ ''

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ Open ayah 38:77 in the Quran reader

فرمایا، '' تو یہاں سے نکل جا۔ تو (آج سے) راندہ (درگاہ) ہے۔

وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 38:78 in the Quran reader

اور روز جزا تک تجھ پر ہماری لعنت ہے۔ ''

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 38:79 in the Quran reader

وہ بولا، '' اے میرے رب، تو مجھے اس دن تک مہلت دے جب (تمام انسان دوبارہ) اٹھا کھڑے کئے جائیں گے۔ ''

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 38:80 in the Quran reader

فرمایا، '' (منظور، ) تجھے مہلت ہے۔

اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 38:81 in the Quran reader

اس مقررہ دن تک کے لئے۔ ''

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 38:82 in the Quran reader

وہ بولا، '' تو (مجھے بھی) تیری (ہی) عزت کی قسم کہ میں سب کو بہکاؤں گا

اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 38:83 in the Quran reader

سوائے تیرے ان مخلص (چیدہ) بندوں کے۔ ''

قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ Open ayah 38:84 in the Quran reader

(اللہ نے) فرمایا '' یہ حق بات ہے اور ہم حق ہی کہا کرتے ہیں

لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 38:85 in the Quran reader

کہ ہم بھی جہنم کو بھر دیں گے تجھ سے اور ان لوگوں سے جو تیری پیروی کریں گے۔ ''

قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ Open ayah 38:86 in the Quran reader

(اے پیغمبر، تم ان لوگوں سے) کہہ دو کہ میں اس (تبلیغ رسالت) پر تم سے کچھ معاوضہ تو مانگتا نہیں اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 38:87 in the Quran reader

یہ (قرآن جو میں تمہیں سناتا ہوں) دنیا جہان کے لوگوں کے لئے بس ایک نصیحت ہے۔

وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ Open ayah 38:88 in the Quran reader

اور کچھ مدت بعد ہی تم (لوگوں) کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔

[22] تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة حجر حاشیہ 14 صفحہ 598۔