21. Surah Al-Anbiyaa
الأنبياءThe Prophets · 112 ayahsتفسیر الکتاب
وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 21:76 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، لوگوں کو) نوح (کا واقعہ بھی یاد دلاؤ) جب اس نے (ہمیں) پکارا تھا (اور یہ زمانہ ابراہیم سے بہت) پہلے (کا واقعہ ہے) تو ہم نے اس کی (دعا) سن لی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے نجات دی
وَ نَصَرْنٰهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمَ سَوْءٍ فَاَغْرَقْنٰهُمْ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 21:77 in the Quran reader
اور اس قوم کے مقابلے میں جس نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا اس کی مدد کی۔ (بڑے ہی) برے تھے وہ لوگ، پس ہم نے ان سب کو غرق کردیا۔
وَ دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ اِذْ یَحْكُمٰنِ فِی الْحَرْثِ اِذْ نَفَشَتْ فِیْهِ غَنَمُ الْقَوْمِ١ۚ وَ كُنَّا لِحُكْمِهِمْ شٰهِدِیْنَۗۙ Open ayah 21:78 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، لوگوں کو) داؤد اور سلیمان (کا واقعہ بھی یاد دلاؤ) جب کہ وہ دونوں ایک کھیت (کے مقدمے) میں فیصلہ کر رہے تھے جس میں لوگوں کی بکریاں رات کے وقت جا پڑی تھیں (اور کھیت کو چر گئی تھیں) اور ہم لوگوں سے متعلق (ان کے) فیصلے کو دیکھ رہے تھے
فَفَهَّمْنٰهَا سُلَیْمٰنَ١ۚ وَ كُلًّا اٰتَیْنَا حُكْمًا وَّ عِلْمًا١٘ وَّ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوٗدَ الْجِبَالَ یُسَبِّحْنَ وَ الطَّیْرَ١ؕ وَ كُنَّا فٰعِلِیْنَ Open ayah 21:79 in the Quran reader
پس ہم نے (صحیح) فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا۔ نیز ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو داؤد کے تابع کردیا تھا جو (اس کے ساتھ) تسبیح (و تقدیس) کیا کرتے تھے اور (اس کے) کرنے والے ہم تھے
وَ عَلَّمْنٰهُ صَنْعَةَ لَبُوْسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْۢ بَاْسِكُمْ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ شٰكِرُوْنَ Open ayah 21:80 in the Quran reader
اور ہم نے داؤد کو تمہارے لئے زرہ کا بنانا بھی سکھا دیا تھا تاکہ تمہیں (لڑائی میں ایک دوسرے کی) زد سے بچائے تو (اے لوگو، ) کیا تم (ہماری اس نعمت کا بھی) شکر کرو گے (یا نہیں) ؟
وَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ عَاصِفَةً تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖۤ اِلَى الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا١ؕ وَ كُنَّا بِكُلِّ شَیْءٍ عٰلِمِیْنَ Open ayah 21:81 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے سلیمان کے لئے تیز ہوا کو مسخر کردیا تھا جو اس کے حکم سے اس سرزمین کے رخ پر چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں اور ہم تو ہر چیز کا علم رکھتے ہیں۔
وَ مِنَ الشَّیٰطِیْنِ مَنْ یَّغُوْصُوْنَ لَهٗ وَ یَعْمَلُوْنَ عَمَلًا دُوْنَ ذٰلِكَ١ۚ وَ كُنَّا لَهُمْ حٰفِظِیْنَۙ Open ayah 21:82 in the Quran reader
اور شیاطین میں سے بعض ایسے تھے جو اس کے لئے (سمندر میں) غوطہ لگاتے تھے اور اس کے سوا دوسرے کام بھی کرتے تھے اور ان کے نگران ہم ہی تھے۔
وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ Open ayah 21:83 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ایوب (کی وہ حالت یاد کرو) جب کہ اس نے اپنے رب کو پکارا کہ '' مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے (تو میرے حال پر رحم فرما) ''
فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَكَشَفْنَا مَا بِهٖ مِنْ ضُرٍّ وَّ اٰتَیْنٰهُ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ ذِكْرٰى لِلْعٰبِدِیْنَ Open ayah 21:84 in the Quran reader
پس ہم نے اس کی (فریاد) سن لی اور جو دکھ اسے تھا اسے دور کردیا اور (نہ صرف) اس کے اہل (و عیال) اسے عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی (اسے دئیے) اپنی رحمت (خاص کے طور پر اور یہ نصیحت ہے (ہماری) عبادت کرنے والوں کے لئے۔
وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ Open ayah 21:85 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اسمٰعیل، ادریس اور ذوالکفل (کے حالات کو بھی یاد کرو) ۔ (یہ) سب (راہ حق میں) صبر کرنے والے تھے۔
وَ اَدْخَلْنٰهُمْ فِیْ رَحْمَتِنَا١ؕ اِنَّهُمْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 21:86 in the Quran reader
اور ہم نے ان (سب) کو اپنی رحمت (کے سائے) میں لے لیا تھا۔ بلاشبہ وہ ہمارے نیک بندوں میں سے تھے۔
وَ ذَا النُّوْنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنْ لَّنْ نَّقْدِرَ عَلَیْهِ فَنَادٰى فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ١ۖۗ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ Open ayah 21:87 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ذوالنون (کے واقعے کو بھی یاد کرو) جب کہ وہ خفا ہو کر چلا گیا تھا اور اس نے خیال کیا تھا کہ ہم (اس کے چلے جانے پر) کوئی گرفت نہ کریں گے۔ پھر اس نے اندھیروں میں پکارا کہ '' (اے اللہ) تیرے سوا کوئی معبود نہیں، پاک ہے تیری ذات، بیشک میں ہی قصوروار ہوں۔ ''
فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ١ۙ وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نُـْۨجِی الْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 21:88 in the Quran reader
تب ہم نے اس کی (فریاد) سن لی اور اسے غم سے نجات دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں۔
وَ زَكَرِیَّاۤ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَۚۖ Open ayah 21:89 in the Quran reader
اور زکریا (کے واقعے کو بھی یاد کرو) جب کہ اس نے اپنے رب کو پکارا تھا کہ '' اے میرے رب، مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور (یوں تو) سب وارثوں سے بہتر وارث تو (خود) ہے ''
فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ١٘ وَ وَهَبْنَا لَهٗ یَحْیٰى وَ اَصْلَحْنَا لَهٗ زَوْجَهٗ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًا١ؕ وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ Open ayah 21:90 in the Quran reader
پس ہم نے اس کی (پکار) سن لی اور اسے (فرزند) یحییٰ عطا فرمایا اور اس کی خاطر اس کی بیوی کو تندرست کردیا۔ یہ (سب) لوگ (جن کا اوپر ذکر ہوا) نیکی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے تھے اور امید و بیم کے ساتھ ہمیں پکارتے تھے اور ہمارے آگے (عجزو نیاز سے) جھکے رہتے تھے۔
وَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهَا مِنْ رُّوْحِنَا وَ جَعَلْنٰهَا وَ ابْنَهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 21:91 in the Quran reader
اور اس خاتون (کا واقعہ بھی یاد کرو) جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی تو ہم نے اس کے اندر اپنی روح سے پھونکا اور اسے اور اس کے بیٹے (عیسیٰ ) کو دنیا جہان کے لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کاملہ کی) ایک نشانی بنادیا۔
اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً١ۖ٘ وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْنِ Open ayah 21:92 in the Quran reader
(ان تمام پیغمبروں کے ذریعے ہم نے جو تعلیم دی تھی وہ یہی تھی کہ) تم سب کی امت (فی الحقیقت) ایک ہی امت ہے اور ہم ہی (تن تنہا) تم سب کے رب ہیں پس ہماری ہی عبادت کرو۔
وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ١ؕ كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ۠ Open ayah 21:93 in the Quran reader
مگر لوگوں نے آپس میں (اختلاف کر کے) اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ (بالآخر) سب کو ہماری ہی طرف لوٹنا ہے۔
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْیِهٖ١ۚ وَ اِنَّا لَهٗ كٰتِبُوْنَ Open ayah 21:94 in the Quran reader
پس (یاد رکھو کہ اصل اس باب میں یہ ہے کہ) جو کوئی نیک کام کرے اور وہ مومن (بھی) ہو تو اس کی کوشش کی ناقدری نہ ہوگی اور ہم اس کے (سب نیک کام) لکھتے جاتے ہیں۔
وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۤ اَنَّهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَ Open ayah 21:95 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) جس بستی کے لئے ہم نے ہلاکت ٹھہرا دی ممکن نہیں کہ وہ پلٹ سکے۔
حَتّٰۤى اِذَا فُتِحَتْ یَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ Open ayah 21:96 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب یاجوج ماجوج کھول دئیے جائیں گے اور وہ بلندی سے نکل پڑیں گے
وَ اقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَاِذَا هِیَ شَاخِصَةٌ اَبْصَارُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ یٰوَیْلَنَا قَدْ كُنَّا فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا بَلْ كُنَّا ظٰلِمِیْنَ Open ayah 21:97 in the Quran reader
اور (قیامت کا) وعدہ برحق قریب آ لگے گا تو اچانک کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گے (اور وہ بول اٹھیں گے، ) '' ہائے ہماری کمبختی، ہم تو اس (دن کی طرف) سے غفلت ہی میں رہے۔ نہیں بلکہ ہم ہی خطاکار تھے۔ ''
اِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ١ؕ اَنْتُمْ لَهَا وٰرِدُوْنَ Open ayah 21:98 in the Quran reader
(اس دن مشرکین سے کہا جائے گا کہ) تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے تھے دوزخ کا ایندھن بنیں گے اور تم (سب) وہاں پہنچنے والے ہو۔
لَوْ كَانَ هٰۤؤُلَآءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوْهَا١ؕ وَ كُلٌّ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 21:99 in the Quran reader
اگر یہ (تمہارے معبود سچے) معبود ہوتے تو دوزخ میں نہ جاتے اور (اب تم) سب کو اسی میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہنا ہے۔
لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ هُمْ فِیْهَا لَا یَسْمَعُوْنَ Open ayah 21:100 in the Quran reader
ان لوگوں کے لئے دوزخ میں (دکھ اور جلن کی) چیخیں ہوں گی اور (اپنی چیخ و پکار کے غل میں) وہ ( اور کچھ) نہ سنیں گے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰۤى١ۙ اُولٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُوْنَۙ Open ayah 21:101 in the Quran reader
(مگر ہاں) وہ لوگ جن کے لئے ہماری طرف سے بھلائی مقدر ہوچکی ہے وہ یقینا دوزخ سے دور (ہی دور) رکھے جائیں گے۔
لَا یَسْمَعُوْنَ حَسِیْسَهَا١ۚ وَ هُمْ فِیْ مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خٰلِدُوْنَۚ Open ayah 21:102 in the Quran reader
وہ اس کی بھنک بھی نہ سنیں گے اور اپنی من بھاتی چیزوں میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔
لَا یَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ وَ تَتَلَقّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ١ؕ هٰذَا یَوْمُكُمُ الَّذِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ Open ayah 21:103 in the Quran reader
وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا بھی ہراساں نہ کرے گا اور فرشتے ان کو (ہاتھوں ہاتھ) لیں گے (اور کہیں گے، ) '' یہ ہے وہ تمہارا دن جس کا (کلام الہٰی میں) تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ ''
یَوْمَ نَطْوِی السَّمَآءَ كَطَیِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ١ؕ كَمَا بَدَاْنَاۤ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُهٗ١ؕ وَعْدًا عَلَیْنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِیْنَ Open ayah 21:104 in the Quran reader
(یہ وہ دن ہوگا) جب کہ ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح کاغذات کا طومار لپیٹ لیا جاتا ہے (اور) جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی طرح ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے۔ (یہ ایک) وعدہ (ہے جس کا پورا کرنا) ہم پر (لازم) ہے (اور) ہم (پورا) کر کے رہیں گے۔
وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اَنَّ الْاَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصّٰلِحُوْنَ Open ayah 21:105 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے زبور میں (پندو) نصیحت کے بعد یہ بات لکھ دی تھی کہ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے۔
اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَؕ Open ayah 21:106 in the Quran reader
اس (بات) میں ایک (بڑا) پیام ہے عبادت گزار لوگوں کے لئے۔
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ Open ayah 21:107 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) ہم نے تو تمہیں تمام دنیا جہان کے (لوگوں کے) لئے رحمت (بنا کر) بھیجا ہے۔
قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Open ayah 21:108 in the Quran reader
تم (ان لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے (اس کے سوا کوئی نہیں) ۔ تو (بتلاؤ) تم اس کے فرماں بردار (بندے بنتے) ہو (یا نہیں) ؟
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُكُمْ عَلٰى سَوَآءٍ١ؕ وَ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ اَمْ بَعِیْدٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ Open ayah 21:109 in the Quran reader
پھر اگر وہ روگردانی کریں تو ان سے کہہ دو کہ میں نے تمہیں (انکارو سرکشی کے نتائج سے) یکساں طور پر خبردار کردیا ہے اور میں نہیں جانتا کہ جس (عذاب) کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا دور (تاہم وہ ٹلنے والا نہیں) ۔
اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَ یَعْلَمُ مَا تَكْتُمُوْنَ Open ayah 21:110 in the Quran reader
(اللہ کے علم سے کوئی بات پوشیدہ نہیں، ) وہ بلند آواز سے کہی ہوئی بات کو بھی جانتا ہے اور اس سے بھی واقف ہے جو تم لوگ چھپاتے ہو۔
وَ اِنْ اَدْرِیْ لَعَلَّهٗ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 21:111 in the Quran reader
اور مجھے کیا معلوم، ہوسکتا ہے کہ یہ تاخیر تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک وقت (خاص) تک (تمہیں) فائدہ (پہنچانا ہو) ۔
قٰلَ رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ وَ رَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ۠ Open ayah 21:112 in the Quran reader
(آخرکار پیغمبر نے) دعا کی کہ اے میرے رب، تو حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور (لوگو، ) ہمارا رب نہایت مہربان ہے۔ اسی سے مدد مانگی گئی ہے ان باتوں پر جو تم بناتے ہو۔